ETV Bharat / bharat

دنتے واڑہ: نکسلیوں نے ٹرین کو پٹری سے اتارلیا، مسافرین محفوظ - بھانسی اور بچیلی کے درمیان مسافر ٹرین روک کر بھارت بند

ماؤ نوازوں نے چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں مسافر ٹرین کو پٹری سے اتار لیا، لیکن اس حادثہ میں تمام ہی مسافر محفوظ بتائے جارہے ہیں۔

دنتے واڑہ: نکسلیوں نے ٹرین کو پٹری سے اتارلیا، مسافرین محفوظ

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:41 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ ایک ایسی ریاست ہے جو ماؤ نوازوں کی تخریب کاریوں کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہے، یہاں قبل ازیں درجنوں پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تازہ واقعہ میں نکسلیوں نے ٹرین کو پٹری سے اتارلیا، بتایا جارہا ہے کہ دنتے واڑہ میں نکسلیوں نے بھانسی اور بچیلی کے درمیان مسافر ٹرین روک کر بھارت بند کے بارے میں بینرز، پوسٹر لٹکادیئے۔ ٹرین کی اچانک روانگی کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خبر کے مطابق بھانسی اور بچیلی کے درمیان نکسلیوں نے مسافر ٹرین کو روک لیا اور 26 اپریل کو بھارت بند کے حوالے سے مسافرین کو پرچے اور بینرس تھمادیئے۔ بیچ راستے میں نکسلیوں کے ذریعہ اچانک ٹرین روکے جانے کے سبب مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس پی ابھیشیک پلوو نے بتایا کہ قریب 45 منٹ تک نکسلیوں نے جنگل کے درمیان میں مسافر ٹرین کو روک کر رکھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران واکی ٹاکی سیٹ ہاتھ میں لیے خواتین نکسلیوں کی موجودگی کی بھی اطلاع ملی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ نکسلیوں نے مسافرین کو تو نقصان نہیں پہونچایا لیکن نکسلیوں نے ایک انجن اور ایک بوگی کو ٹریک سے نیچے اتاردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.