ETV Bharat / bharat

یہ دانش کا جنون ہی تھا کہ انہیں پولیتزر ایوارڈ سے نوازا گیا، والد اختر صدیقی کا بیان

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 5:01 PM IST

Updated : Jul 16, 2021, 5:09 PM IST

دانش صدیقی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ایم سی آر سی ڈپارٹمنٹ سے صحافت کی تعلیم حاصل کی تھی۔ ان کے والد اختر صدیقی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم میں پروفیسر ہیں اور این سی ٹی ای کے سابق ڈین بھی رہ چکے ہیں۔

Danish Father
دانش کے والد

پلتزر ایوارڈ سے سرفراز فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی افغانستان کے کاندھار میں کوریج کے دوران ایک جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ نیوز ایجنسی روئٹرز کے لیے افغانستان میں ایک اسائنمینٹ پر گئے ہوئے تھے۔

دانش کے والد

ان کے انتقال کے بعد دانش صدیقی کے والد اختر صدیقی نے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی دو روز قبل دانش سے بات ہوئی تھی اور یہ ان کا جنون ہی تھا کہ ان کے کام کو سراہا گیا اور انہیں پولیتزر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دانش صدیقی کے والد نے منسٹری آف فارن افیئرس سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کے لاش کو کاندھار سے دہلی جلد از جلد لانے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ اپنے آبائی قبرستان میں ان کی تدفین کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں جھڑپ کے دوران بھارتی فوٹوگرافر ہلاک

دانش صدیقی کی پیدائش اوکھلہ کے غفار منزل میں ہوئی تھی جبکہ ان کے والد پرانی دہلی کے فراش خانہ میں پلے بڑھے تھے، لیکن سنہ 1975 میں اختر صدیقی نے پرانی دہلی کو خیرباد کہہ کر اوکھلا کے غفار منزل کو اپنا آشیانہ بنایا۔

Last Updated : Jul 16, 2021, 5:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.