ETV Bharat / bharat

Dalits Not Allow In Temple دلتوں کو مندر میں پوجا کرنے سے روک دیا گیا

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 7:29 AM IST

یشودا کے مطابق 2 ستمبر کو شام 7 بجے چماد مندر میں بہت زیادہ بھیڑ تھی، اس دوران ریکھا نامی ایک خاتون نے مندر میں داخل ہو کر جان بوجھ کر یشودا کی آرتی کی پلیٹ گرا دی، چراغوں کو لات ماری اور مندر میں رکھے ترشول سے سب کو پیٹا شروع کر دیا۔Dalits Not Allow In Temple

دلتوں کو مندر میں پوجا کرنے سے روک دیا گیا

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے خرجا دیہات علاقے کے تحت واقع جمال پور گاؤں کی ایک مندر میں دلتوں کو پوجا کرنے سے روک دیا گیا، جس کے خلاف مذکورہ گاوں کے دلتوں نے ہفتہ کو ایس ایس پی سے انصاف کی اپیل کی۔ جمال پور کی ایک دلت رہائشی یشودا کے مطابق 2 ستمبر کو شام 7 بجے چماد مندر میں بہت زیادہ بھیڑ تھی، اس دوران ریکھا نامی ایک خاتون نے مندر میں داخل ہو کر جان بوجھ کر یشودا کی آرتی کی پلیٹ گرا دی، چراغوں کو لات ماری اور مندر میں رکھے ترشول سے سب کو پیٹا شروع کر دیا۔ جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور جھڑپ میں کئی بچے زخمی ہوگئے۔Dalits allegedly denied entry into temple in Bulandshahr

مزید پڑھیں:۔ Dalit Not Allowed In Temple: دلت جوڑے کو مندر میں پوجا کرنے سے روکنے پر پجاری گرفتار

یشودا نے الزام لگایاکہ ملزم نے ذات پات کے الفاظ استعمال کیے اور لوگوں کو مندر سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہ مندر صرف ٹھاکروں کے لیے ہے اور یہاں صرف ٹھاکر ہی پوجا کریں گے اور کسی دوسری ذات کا کوئی فرد یہاں پوجا نہیں کرے گا۔ گاؤں والوں نے گاؤں کے سربراہ کے ساتھ مل کر اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو ختم کرایا۔ ریکھا نے گاؤں والوں کے خلاف شکایت درج کروائی جنہوں نے اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ گاؤں والوں نے ریکھا کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایس پی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.