ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں کچھ لوگوں نے ایک دلت نوجوان کو عاشقی معاملہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے عاشقی معاملہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے اس معاملے سے متعلق ریاستی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل جی لکھیم پور کی فکر نہ کریں کیونکہ وہاں یوگی جی کی حکمرانی ہے نہ کہ آپ کے پیارے گہلوت جی کی۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان کے پریم پورہ میں دلت نوجوانوں کے قتل کے بارے میں بات کرنے کے لیے کچھ ہمت دکھائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ آپ کتنے سچے ہیں۔
یہ واقعہ 7 اکتوبر کو ہنومان گڑھ کے علاقہ پریم پورہ میں پیش آیا جہاں ملزمین نے جگدیش نامی نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹا یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ ملزمین نے اس پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جس میں ایک دلت نوجوان کو لاٹھیوں سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بعد میں جگدیش کی لاش کو اس کی رہائش گاہ کے باہر پھینک دیا۔ دریں اثناء مقتول کے لواحقین نے ملزم کی جلد گرفتاری اور مناسب معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے لاش لینے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: راجستھان: چوری کے الزام میں دلت نوجوان کی پٹائی
پولیس نے اس معاملہ میں 11 فرد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جن میں تین افراد مکیش ، اوم پرکاش اور ہنس راج کو حراست میں لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایس ڈی ایم رنجیت کمار نے ہفتہ کو متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں لاش کی آخری رسومات کے لئے راضی کیا۔