بلند شہر: ریاست اترپردیش کے بلند شہر میں ایک دلت لڑکی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ٹویٹ کرکے انصاف کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے ایک ویڈیو بنا کر شادی کے نام پر مبینہ دھوکا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعلی سے انصاف کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ مسلم نوجوان نے شادی کے نام پر اسکے ساتھ کئی بار جنسی تعلقات قائم کئے اور اس کا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔Dalit girl pleaded for justice to cm
مزید پڑھیں:۔ Dalit Girl Gang Rape Case دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ کھرجا پولیس اس معاملے میں ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اس نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹویٹ کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ملزم کی جانب سے مسلسل مسلمان بننے کو کہا جارہا تھا۔ وہیں اس معاملہ پر ایس پی دیہات بجرنگ بلی چورسیا نے بتایا کہ ملزم کو 2020 میں ایک جنسی زیادتی معاملہ میں جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے متاثرہ کو پریشان کرنا شروع کردیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔