ETV Bharat / bharat

Dearness Allowance Hiked: مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ - مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف میں اضافہ

مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی وجہ سے سرکاری خزانے پر 9,544.50 کروڑ روپے کا مشترکہ اثر پڑے گا۔ اس سے تقریباً 47.68 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔ DA for Central Govt Employees hiked

Dearness allowance for central government employees hiked by 3%
مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد اضافہ
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 7:32 PM IST

حکومت نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بھتے کی شرح بڑھ کر34 فیصد ہوگئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ Dearness Allowance Hiked By 3% To 34%, Effective From January 1, 2022۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ تجویز میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ ( ڈی اے) اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو یکم جنوری سے لاگو ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ منظور شدہ اصولوں کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔ مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی وجہ سے سرکاری خزانے پر 9,544.50 کروڑ روپے کا مشترکہ اثر پڑے گا۔ اس سے تقریباً 47.68 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.