ETV Bharat / bharat

Cyclone Asani Weakens: طوفان آسانی کے پیشِ نظر آندھرا پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری - طوفان آسانی اندھرا پردیش کے ساحل کے بہت قریب

وشاکھاپٹنم سائیکلون وارننگ سینٹر کی ڈائریکٹر سنندا نے کہا کہ آندھرا پردیش میں سائیکلون کی وارننگ اور ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کل تک یہ ٹریک شمال مغربی سمت دکھا رہا تھا لیکن پچھلے 6 گھنٹوں میں یہ مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ آندھرا پردیش کے ساحل کے بہت قریب ہے۔" Red Alert Issued for Andhra Pradesh in View Of Storm Ease

طوفان اسانی کے پیش نظر آندھرا پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری

author img

By

Published : May 11, 2022, 10:21 AM IST

کاکیناڈا: طوفان 'آسانی' کے سبب بدھ کی صبح آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع کے کچھ حصوں میں بارش ہوئی۔ اس سے قبل منگل کو اوڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر پردیپ کمار جینا نے کہا کہ طوفان آسانی کے بدھ کی صبح آندھرا کے ساحل پر کاکیناڈا پہنچنے کا امکان ہے۔ "سائیکلون طوفان آسانی مغربی وسطی خلیج بنگال سے شمالی آندھرا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اندازے کے مطابق طوفان کے کل صبح آندھرا کے ساحل کے کاکیناڈا تک پہنچنے کا امکان ہے۔" Cyclone Asani Weakens: These Areas of Andhra Pradesh likely to be affected

وشاکھاپٹنم سائیکلون وارننگ سینٹر کی ڈائریکٹر سنندا نے کہا کہ آندھرا پردیش میں سائیکلون کی وارننگ اور ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کل تک یہ ٹریک شمال مغربی سمت دکھا رہا تھا لیکن پچھلے 6 گھنٹوں میں یہ مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ آندھرا پردیش کے ساحل کے بہت قریب ہے۔" جب کہ منگل کے روز بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ طوفان آسانی کے پیش نظر آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ، سوریا پیٹ، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، کھمم اور ملوگو اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان آسانی نے اپنا رخ تبدیل کر لیا ہے اور وہ قریبی کاکیناڈا ساحل کو چھونے والا ہے۔ کاکیناڈا ساحل کو چھونے کے بعد یہ دوبارہ کاکیناڈا اور وشاکھاپٹنم کے درمیان سمندر میں آجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.