حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے وفات پر وادی میں انتظامیہ کے ذریعہ سخت بندشیں نافز کی گئی ہیں۔ گیلانی کی ریائش گاہ کی طرف جانے والی تمام رابطہ سڑکوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کو بھی وہاں جانے سے روک دیا گیا یے۔
انسپکٹرز جنرل آف پولس کشمیر زون وجے کمار نے کہا ہے کہ وادی میں بندشیں نافز رہیں گی جبکہ انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی بدھ کی شام سرینگر میں واقع انکی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے فرزند سید نسیم گیلانی نے سوشل میڈیا پر انکے انتقال کی تصدیق کی۔
اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی کو حیدر پورہ میں جمعرات چھ بجے صبح سے پہلے دفن کیا جائے گا۔