ETV Bharat / bharat

Covid Parole Prisoners : کورونا کے دوران پیرول پر رہا قیدیوں کی تلاش کے لئے خصوصی مہم

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 3:45 PM IST

ممبئی پولیس نے کورونا بحران کے دوران پیرول پر رہا قیدیوں کی تلاش کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ بتا دیں کہ مہاراشٹر میں کورونا بحران کے دوران 4253 قیدیوں کو خصوصی طور پر پیرول دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ان میں سے 72 مفرور ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ باقی قیدیو کی گرفتاری کے لیے تمام تھانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

کورونا کے دوران پیرول پر رہا قیدیوں کی تلاش کے لئے خصوصی مہم

ممبئی: کورونا کے سبب کورٹ اور حکومت نے جیل میں بند قیدیوں کو یہ راحت دیتے ہوئے پیرول پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا کہ جیل میں قیدیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں قیدی جیل سے باہر آئے لیکن جب حالات حسب معمول ہوئے اور قیدیوں کو واپس جیل جانے کا حکم جاری کیا گیا تاہم قیدی جیل جانے کے بجائے فرار ہو گئے۔ جس کی وجہ سے ممبئی پولیس اُنہیں واپس جیل میں بھیجنے کے لیے تلاش کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا بحران کے دوران 4253 قیدیوں کو خصوصی طور پر پیرول دیتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جب انہیں واپس جیل بلایا گیا تو ان میں سے تقریباً 400 قیدی واپس نہیں آئے۔ وہیں ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان میں سے 18 کو پکڑ کر جیل واپس بھیج دیا ہے لیکن اب بھی 350 کے قریب قیدی جیل سے باہر ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ان میں اہم خبر یہ بھی ہے کہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں موجود پولیس تھانوں کی حدود میں ایک بھی ملزم پیرول پر آنے کے بعد فرار نہیں ہوا۔

ممبئی پولیس نے ایک خصوصی مہم چلائی ہے اور 18 سزا یافتہ مجرموں کو واپس جیل بھیج دیا ہے جنہیں خاص طور پر کووڈ کے دوران رہا کیا گیا تھا لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد بھی وہ واپس جیل نہیں پہنچے۔ اس معاملے پر ستیہ نارائن چودھری (جوائنٹ سی پی لا اینڈ آرڈر ممبئی) نے کہا کہ ہم نے تمام تھانوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ اُن ملزمین کو تلاش کیا جائے اور جیل بھیجا جائے۔ اس خصوصی مہم میں اب تک ہم نے 18 افراد کو گرفتار کر کے واپس جیل بھیج دیا ہے، اس معاملے میں کچھ قیدیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ممبئی اور مہاراشٹر کی 20 جیلوں میں 35 ہزار سے زائد قیدی ہیں، جو کہ جیلوں کی مقررہ گنجائش سے زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر کی جیلوں سے قیدیوں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ انفیکشن کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ ممبئی کی جیل سے بھی تقریباً 72 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا تھا، جن میں سے کچھ فرار ہوگئے تھے اس لیے اب پولیس کو خصوصی تلاش شروع کرنی پڑ رہی ہے تاکہ انہیں سلاخوں کے پیچھے واپس بھیجا جا سکے۔

فرار قیدیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس اپنے اپنے طریقے استعمال کر رہی ہے۔ پولیس ان کے پاس پہنچنے کے لیے کورئیر بوائے یا انشورنس ایجنٹ کے طور پر جاتی ہے، پولیس کے مطابق 350 کے قریب اب بھی مفرور ملزمین ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ مہم کے ساتھ ساتھ ممبئی پولیس نے دیگر مقدمات میں مفرور 193 ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے اور کورونا کے دوران پیرول والے تقریباً 72 مفرور ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے لیے تمام تھانوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تہاڑ جیل سے 3400 قیدی لاپتہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.