ETV Bharat / bharat

covid vaccination : کووڈ ٹیکہ کاری 113 کروڑ کے قریب

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:48 PM IST

ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے 304ویں دن پیر کو 54لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیکہ کاری 113کروڑ کے قریب پہنچ گئی۔

کووڈ ٹیکہ کاری 113 کروڑ کے قریب
کووڈ ٹیکہ کاری 113 کروڑ کے قریب

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج شام سات بجے تک 112 کروڑ 91 لاکھ 49 ہزار 871 کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ آج 54 لاکھ 46ہزار 295 کووڈ ٹیکے لگائے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 75کروڑ 32لاکھ چھ ہزار 853 لوگوں کو کووڈ ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ 37کروڑ 59 لاکھ 43ہزار 18کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ نوئیڈا میں کورونا کیسز میں اضافہ :corona update

وزارت نے کہاکہ ٹیکہ کاری دیر شام تک جاری رہی۔ اس لئے آخری تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت کے مطابق ٹیکہ کاری کا باقاعدہ طور پر جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلی سطح پر نگرانی کی جاتی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.