کووڈ 19 کی ویکسینیشن مہم میں 21 جون سے نمایاں تیزی دیکھنے کو ملی ہے اور آٹھ دنوں میں تقریباً 4.16 کروڑ خوراکیں دی گئیں، جو عراق (4.02 کروڑ) ، کینیڈا (3.77 کروڑ)، سعودی عرب (3.48 کروڑ) اور ملیشیا (3.23 کروڑ) کی آبادی سے بھی زائد ہے۔ حکومت نے یہ اطلاع منگل کے روز دی۔
وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اوسطاً 57.68 لاکھ خوراکیں دی گئی ہیں جو فن لینڈ (55.41 لاکھ)، ناروے (54.21 لاکھ) اور نیوزی لینڈ (48.22 لاکھ) کی آبادی سے زیادہ ہے۔ ملک میں 21 جون سے اثرکاری نئی نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق، مرکز ملک میں تیار کردہ 75 فیصد ویکسین خریدے گا۔
نئے گائیڈ لائن کے مطابق، ویکسین بنانے والوں کے ذریعے کو بھی یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ویکسین بنانے والوں کے ذریعہ پیداوار کی حوصلہ افزائی اور نئے ویکسینوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے گھریلو ویکسین مینو فیکچرر کو بھی براہ راست نجی اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنے کے اختیار دیے گیے ہیں۔ یہ ان کی ماہانہ پیداوار کا 25 فیصد ہوگا۔ اگروال نے کہا کہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی تقریباً 49 فیصد آبادی کو کووڈ۔ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔
اگروال نے بتایا کہ 18 سے 44 سال کی عمر کے تقریبا 59.7 کروڑ افراد میں سے 15 فیصد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔ حکومت نے کہا کہ اب تک ملک میں کل 33.1 کروڑ افراد کو ویکسینیشن ہو چکا ہے۔
اگروال نے بتایا کہ 21 سے 28 جون کے درمیان اوسطاً 57.68 لاکھ افراد کو روزانہ ویکسینیشن ہوا ہے۔ یکم مئی سے 24 جون کے درمیان دیہی علاقوں میں 56 فیصد خوراک دی گئی، جبکہ 44 فیصد ویکسین شہری علاقوں میں دی گئی۔
مزید پڑھیں: Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی
حکومت نے کہا کہ 45 سال سے 59 سال کے درمیان لوگوں کی آبادی تقریباً 20.9 کروڑ ہے، جس میں سے 42 فیصد لوگوں کو کوڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔ 10 مئی کو کووڈ۔19 کے سب سے زیادہ کیس درج کیے جانے کے بعد کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 85 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔