مرکزی حکومت نے کووڈ انفیکشن کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 48 اضلاع میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سیکریٹری راجیش بھوشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں انفیکشن کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ پچھلے چند ہفتوں سے اس میں کمی آرہی ہے۔ تاہم ، ملک بھر میں روزانہ 15 سے 16 لاکھ کوویڈ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کل کووڈ انفیکشن کے معاملات میں 52 فیصد کیرالہ سے ہیں۔ اس درمیان ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں 60 فیصد کووڈ سے متاثرہ لوگ کیرالہ سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔
مسٹربھوشن نے کہا کہ 48 اضلاع میں کووڈ انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے اوپر برقرار ہے۔ ان اضلاع میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیرالہ، مہاراشٹر ، تمل ناڈو، کرناٹک ، آندھرا پردیش اور میزورم میں کووڈ انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان ریاستوں میں تہواروں کے موسم میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکا ہے۔ ان میں سکم، گوا اور چنڈی گڑھ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:Corona Update:بھارت میں کورونا کے 23,529 نئے کیسز، 311 اموات درج
بھوشن نے بتایا کہ کل ویکسینیشن میں سے 35 فیصد ویکسین شہری علاقوں میں اور باقی دیہی علاقوں میں دی گئی ہیں۔ اسی طرح 52 فیصد ویکسین مردوں کو اور باقی خواتین کو دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بچوں اور 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے زائڈس کے ٹیکے کی قیمت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
یو این آئی