ETV Bharat / bharat

نئی دہلی: جماعت اسلامی کی جانب سے کووڈ فیلڈ اسپتال کا افتتاح

author img

By

Published : May 12, 2021, 10:48 PM IST

دہلی کے جامعہ نگر کے ابوالفضل انکلیو میں کووڈ فیلڈ اسپتال کا افتتاح کیا گیا۔ اس میں علاج، کھانے اور دیگر سہولیات مفت دستیاب ہوں گی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے نئی دہلی میں کووڈ فیلڈ اسپتال کا افتتاح

دی اسکالر اسکول، ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر نئی دہلی میں آج الشفا ہاسپٹل کے ماتحت کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک کووڈ فیلڈ اسپتال کا جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے افتتاح کیا ۔ یہ 50 بستروں والا اسپتال یقیناً جامعہ نگر کے مکینوں کے لیے بڑی راحت کا سامان ہے ۔

امیر جماعت نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ایسے افراد اور ادارے سامنے آئے ہیں جنھوں نے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال پیش کی ہے۔

الشفا ہاسپٹل اس کی ایک اہم مثال بن کر سامنے آیا ہے جو گذشتہ دوتین ہفتوں سے انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس معاملہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے صدر و 'فیلڈ کووڈ اسپتال' کے سربراہ ٹی عارف علی نے بتایا کہ اسپتال میں 100 آکسیجن سیلینڈر، 10 آکسیجن کنسینٹریٹ، نیوبلائیزیشن سمیت خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ وارڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہاں مریضوں کو تین وقت کا کھانہ بھی دیا جائے گا، علاج کے دوران اگر کسی مریض کو دیگر اسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو آکسیجن سپورٹ کے ساتھ 24 گھنٹہ ایمبولینس سروس بھی دستیاب ہوگی۔ 'فیلڈ کوویڈ اسپتال' کے نظم و ضبط کی مزید بہتری کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل 30 افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حالات کے پیش نظر اگر مزید بستروں کو بڑھانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اسپتال انتظامیہ اس پر بھی غور کرے گی۔ ٹی عارف علی نے مزید بتایا کہ اس اسپتال میں علاج مع کھانہ سبھی خدمات بالکل مفت ہوں گی۔

واضح رہے کہ فی الوقت الشفا ہاسپٹل میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے 40 بیڈ کی سہولت آئی سی یو اور وینٹی لیٹرکے ساتھ دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ وژن-2026 کا یہ ' فیلڈ کووڈ اسپتال 'آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر' کے اشتراک سے ممکن ہو سکا ہے۔ آسٹر کے رضاکار اس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.