ETV Bharat / bharat

COVID-19 Vaccine Booster Dose: دوسری کووڈ ویکسین کے نو ماہ بعد لگے گی اضافی ویکسین - زیادہ عمر کے افراد کے لیے اضافی ٹیکے دستیاب ہوں گے

وزارت نے پیر کو اضافی ٹیکے Additional Vaccination لگانے کے جاری رہنما خطوط میں کہا کہ 10 جنوری سے صحت کے کارکنوں، کورونا جنگجوؤں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اضافی ٹیکے دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹیکے صرف ان لوگوں کو لگائے جائیں گے جنہوں نے کووڈ کی دوسری ویکسین کی تاریخ سے 9 ماہ یا 39 ہفتے کا عرصہ مکمل کیا ہے۔

دوسری کووڈ ویکسین کے نو ماہ بعد لگے گی اضافی ویکسین

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 10:57 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ صحت کے کارکنوں، کورونا جنگجوؤں اور بزرگ شہریوں کو کووڈ کی دوسری ویکسین Additional Vaccination کے نو ماہ کے بعد یا 39 ہفتوں کے بعد پری کوشن ڈوز، اضافی ٹیکہ COVID-19 Vaccine Booster Dose دیا جائے گا اور بچوں کو کو ویکسن کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

دوسری کووڈ ویکسین کے نو ماہ بعد لگے گی اضافی ویکسین
دوسری کووڈ ویکسین کے نو ماہ بعد لگے گی اضافی ویکسین

وزارت نے پیر کو اضافی ٹیکے لگانے کے جاری رہنما خطوط میں کہا کہ 10 جنوری سے صحت کے کارکنوں، کورونا جنگجوؤں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے اضافی ٹیکے دستیاب ہوں گے۔ یہ ٹیکے صرف ان لوگوں کو لگائے جائیں گے جنہوں نے کووڈ کی دوسری ویکسین کی تاریخ سے 9 ماہ یا 39 ہفتے کا عرصہ مکمل کیا ہے۔

کووڈ کی اضافی ویکسین ان بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی جو سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں اور جنہیں ڈاکٹر اضافی ویکسین لگانے کی صلاح دے گا۔ اس کے علاوہ 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو 3 جنوری سے کووڈ ویکسین دی جائے گی۔ بچوں کے لئے صرف کوویکسن کا ٹیکہ ستیاب ہو گا۔

وزارت نے کہا ہے کہ ان ویکسین کو لینے کے لیے کوون ایپ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ یہ رجسٹریشن آن لائن یا کووڈ ویکسین سنٹر پر جاکر کیا جاسکتا ہے۔ یہ ویکسین سب کو مفت دستیاب ہوں گی۔

وزارت نے کہا ہے کہ اضافی کووڈ ویکسین سال 2007 اور اس کے بعد پیدا ہونے والوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اضافی ویکسین کے اہل افراد کو کوون ایپ کے ذریعے پیغامات بھیجے جائیں گے۔ یہ ہدایات 3 جنوری سے نافذ ہوں گی اور وقتاً فوقتاً ان کا جائزہ لیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.