ETV Bharat / bharat

اگر سفر کرنا ناگزیر ہے تو اس رپورٹ کو ضرور پڑھیں

اگر آپ کو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان سفر کرنا ضروری ہے تو گھبرائیں نہیں۔ آپ اپنا ضروری کام کرسکتے ہیں، آپ سفر کے دوران کچھ رپورٹیں اپنے پاس رکھیں۔ مختلف ریاستوں کے مختلف اصول ہیں۔ کچھ ریاستوں نے ابھی تک مسافروں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ بہت سی ریاستوں نے جانچ کی رپورٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ ان کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لئے پوری خبر پڑھیں۔

اگر آپ کہیں سفر کرنا چاہتے ہیں تو ان رپورٹوں کو اپنے پاس رکھیں

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 8:19 AM IST

Updated : Apr 19, 2021, 3:54 PM IST

کورونا کی دوسری لہر نے ایک خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ ملک کے بیشتر ریاستوں میں صورتحال دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کی تعداد کو روکنے کے لئے، مختلف ریاستی حکومتوں نے سفر کرنے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ویسے، کسی بھی ریاستی حکومت نے سفر کرنے سے نہیں روکا ہے۔ ہاں کچھ قواعد پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر آپ ایک ریاست سے دوسری ریاست جانا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے لازم ہے کہ آپ اپنے متعلق ایک رپورٹ رکھیں۔ اسے ہمیشہ اپنے پاس رکھیں ورنہ آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آئیے تفصیل سے جانیں کہ کن ریاستوں نے اسے لازمی قرار دیا ہے۔

اگر آپ کہیں سفر کرنا چاہتے ہیں تو ان رپورٹوں کو اپنے پاس رکھیں

کیرالہ

کورونا کے بڑھتے اعداد و شمار کے باوجود، کیرالہ آنے والوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ یہاں آنے سے پہلے آپ کو ریاستی حکومت کے 'کووڈ پورٹل' پر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اس کے بعد ہی آپ کو ای پاس جاری کیا جائے گا۔

کیرالہ کے رہائشی دوسری ریاستوں سے یہاں آتے ہیں، لہذا ان کے لئے سات دنوں کا آئیسولیشن لازمی ہے۔ آٹھویں دن آپ کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ مثبت رپورٹ پر علاج کرانا پڑے گا۔ جن لوگوں کے پاس رپورٹ نہیں ہے ان کے لئے 14 دنوں کا آئیسولیشن لازمی ہے۔

کاروباری اور کم وقت کے لئے کیرالہ آنے والوں کے لئے قواعد میں نرمی کردی گئی ہے۔ کووڈ ٹیسٹ رپورٹ ان کے لئے لازمی نہیں ہے۔ انہیں سات دن کے اندر کیرالہ سے واپس جان پڑے گا۔ تاہم ، کووڈ پورٹل پر ان کے لئے رجسٹریشن بھی لازمی ہے۔

کیرالہ محکمہ صحت نے کہا کہ اگرچہ دوسری ریاستوں سے آنے والوں کے لئے کورونا منفی رپورٹ لازمی نہیں ہے، لیکن انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رپورٹ اپنے پاس رکھیں۔

بین الاقوامی پرواز کے ذریعے آنے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔ ان کے لئے آئیوسولیشن بھی لازمی ہے۔

کرناٹک

کرناٹک میں ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی ہے۔ رپورٹ تین دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ ہنگامی صورت حال میں رپورٹ میں چھوٹ دی جاسکتی ہے۔

ریاست سے متصل سرحدوں کے ساتھ ساتھ ریلوے اور ایئرپورٹ پر سویب ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ گھریلو ہوائی کے مسافروں کے لئے آئیسولیشن لازمی نہیں ہے۔بین الاقوامی ہوائی مسافروں کے لئے ہیلتھ رپورٹ لازمی ہے۔ ایئر سوویدھا پورٹل پر کورونا کی ایک منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ رپورٹ تین دن سے زیادہ کا نہیں ہونی چاہئے۔

ان کے لئے 14 دن کا آئیسولیشن لازمی ہے۔

تمل ناڈو

تمل ناڈو میں دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے لئے ای پاس لازمی ہے۔ باہر سے آنے والے جو جو ریاست میں تین دن رہیں گے ، آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں ہے۔ اگر وہ تین دن کے بعد رہنا چاہتے ہیں تو انہیں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ دوسری ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاست کی سرحد پر طبی معائنہ نہیں کرایا جارہا ہے اور نہ ہی آپ یہاں کوئی رپورٹ طلب کریں گے۔

آندھرا پردیش

کرناٹک، تمل ناڈو ، اڑیسہ سرحد پر آمدو رفت کے لئے آزاد ہیں۔ تاہم اڑیسہ نے آندھرا پردیش سے آنے والوں کے لئے میڈیکل رپورٹس کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

تلنگانہ

ریاست کی سرحد پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہے۔ عادل آباد ، آصف آباد ، نرمل، منچریال، نظام آباد ، کاماریڈی پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ان اضلاع کی سرحدیں مہاراشٹر سے ملتی ہیں۔ کرناٹک سے متصل سنگاریڈی اور محبوب نگر چیک پوائنٹس پر بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔

جو لوگ سردی اور بخار میں مبتلا ہیں انہیں ریاست کی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

مہاراشٹر

مہاراشٹر میں سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ کار ، بس ، ٹرین اور ہوائی جہاز سے سفر کرنے والوں پر بھی کسی طرح کی رپورٹ لیکر ساتھ چلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ابھی تک صرف دو اضلاع اورنگ آباد اور جلگاؤں ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔ یعنی یہاں داخل ہونے کے لیے آپ کو کورونا کی منفی رپورٹ رکھنی ہوگی۔

مہاراشٹرا کی سرحد گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، کرناٹک اور گوا سے ملتی ہے۔گجرات نے مہاراشٹر سے آنے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا ہے، لیکن مہاراشٹر میں داخل ہونے کے لئے اس رپورٹ کو ساتھ لیکر چلنا لازمی نہیں ہے۔

وہیں کمبھ میلے سے آنے والوں کے لیے مہاراشٹر جانچ لازمی قرار دیا۔

گجرات

ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ آنے والے ہر مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر کی جانچ کی جاتی ہے، سب کے لیے سات دن کا آئیسولیشن نھی لازمی ہے۔مثبت رپورٹ آنے پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو معلومات دی جاتی ہے ، جس کے بعد ان کا علاج کیا جاتا ہے۔

بہار

بہار میں مہاراشٹر ، کیرالہ اور پنجاب سے آنے والوں کے لئے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ہے۔ اگر اس رپورٹ کو ساتھ نہیں رکھا گیا تو ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ مثبت رپورٹ آنے پر آئیسولیشن سنٹر میں بھیجا جائے گا۔ پٹنہ ، بانکی پور اور مٹھا پور ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں سے رینڈم سیمپل لیکر جانچ کی جا رہی ہے۔

جھارکھنڈ

ریاست جھارکھنڈ میں ہر ایک کے لئے ماسک لازمی ہیں۔ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن اور ایئر پورٹ پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہے۔ اگر درجہ حرارت زیادہ ہو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ لازمی ہے۔ مثبت رپورٹ آنے پر ہوم آئیسولیشن کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

راجستھان

ریاست راجستھان میں سفر کے لئے آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ لازمی ہے۔ راجستھان کی تمامسرحدوں پر اسے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے پر داخلے کے لئے آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ لازمی ہے۔

مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش میں دوسری ریاستوں سے آنے والے ہر فرد کے لئے سات دنوں کا آئیسولیشن لازمی ہے۔ مدھیہ پردیش کے لوگوں کے لئے بھی سفر کرنے پر سات دنوں کا آئیسولیشن لازمی قرار دیا۔

ریاست کے تمام اضلاع میں 'نو سرٹیفکیٹ' نو انٹری کے اصول نافذ کر دیے گئے ہیں۔ آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے۔ جب تک آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ موصول نہیں ہوتی اس وقت تک آئیسولیشن میں رہنا لازمی ہے۔

ہوائی سفر

مہاراشٹر سے بھوپال اور اندور ہوائی اڈے آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ لازمی ہے۔ دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر رپورٹ لازمی ہے۔ رپورٹ 48 گھنٹوں سے پہلے نہیں ہونی چاہئے۔ ہر ایک کے لئے تھرمل اسکریننگ لازمی ہے ۔بھوپال ضلعی اتھارٹی کے مطابق آپ کے پاس کورونا منفی رپورٹ ہونی چاہئے ، اندور ضلعی اتھارٹی کے مطابق اگر آپ کے پاس آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ نہیں ہے، تو ہوائی اڈے پر آپ کو اپنے پیسے جانچ کروانی ہوگی۔ اگر رپورٹ مثبت آئی تو ہوم آئیسولیشن میں بھیجا جائے گا۔

چھتیس گڑھ

چھتیس گڑھ میں ہوائی اڈے پر داخلے کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ضروری ہے۔ رپورٹ 72 گھنٹوں سے بھی پہلے کی نہیں ہونی چاہئے۔ اگر آپ کے پاس آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ نہیں ہے تو آپ کو ہوائی اڈے پر کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔ کورونا رپورٹ منفی ہونے پر بھی سات دنوں کا ہوم آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ریلوے سفر

ٹرین میں سفر کے دوران کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو ساتھ رکھنا لازمی ہے۔ رپورٹ 72 گھنٹوں سے پہلے کی نہیں ہونی چاہئے۔ اگر آپ کے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہے ، تو اسٹیشن پر اینٹیجن ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ مثبت رپورٹ آنے پر کووڈ سنٹر بھیجا جائے گا۔

بس سفر

دوسری ریاستوں سے آنے والی بسوں پر پابندی ہے۔ سامان لے جانے والی گاڑیوں کی اجازت ہے۔ ان کو پاس دکھانا ہوگا۔ نجی گاڑی سے آنے والوں کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے ساتھ آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ رکھیں یا پھر ان کے پاس اینٹیجن رپورٹ ہو۔

پنجاب

پنجاب کے موہالی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف ایک بین الاقوامی پرواز چل رہی ہے۔ چنڈی گڑھ سے شارجاہ اور پھر اس کی واپسی والی پرواز آپریشن بحال ہے۔

اس پرواز کا خدمات منگل اور جمعہ کو دی جارہی ہے۔ تو وہیں ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ لازمی طور پر کیا جاتا ہے۔

اترپردیش

اترپردیش میں ریلوے سفر کے لئے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے۔ ریلوے کے احاطے میں داخلے سے قبل تھرمل اسکریننگ لازمی ہے ۔کووڈ منفی رپورٹ کی سرٹیفکیٹ لازمی نہیں ہے۔

ہوائی سفر

ہوائی اڈے پر داخلے کے لئے کورونا رپورٹ لازمی ہے۔ داخلے سے قبل داخلہ گیٹ پر کورونا اسکریننگ کے عمل سے گزرنا لازمی ہے۔ ممبئی اور احمد آباد جانے والوں کو ہمیشہ آر ٹی پی سی آر کی رپورٹ لانی ہوگی۔کیرالہ اور مہاراشٹر سے آنے والوں کے لیے آر ٹی پی سی آر کی منفی رپورٹ لازمی ہوگی۔ رپورٹ 72 گھنٹے سے پہلے کا نہیں ہونی چاہئے۔

وہیں ایئرپورٹ پہنچنے پر رینڈم ریپڈ اینٹجن ٹسیٹ لازمی ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2021, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.