ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں میں چار لاکھ سے زیادہ معاملے - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ریکارڈ 4،01،993 ہوگئی ہے اور یہ اب تک کے ایک دن کے سب سے زیادہ اعداد وشمار ہیں۔ جب کہ ایک دن کے دوران 3،523 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ شمار کی جارہی ہیں۔

بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4،01،993 کورونا متاثرین، 3،523 ہلاکتیں

author img

By

Published : May 1, 2021, 11:52 AM IST

Updated : May 1, 2021, 12:43 PM IST

ملک میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس کے تیزی سے بدستور پھیلنے کے سبب تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3،523 افراد کی موت واقع ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 4.02 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کو شکست دے کر شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

ملک میں انفیکشن کی تعداد 4،01،993 نئے کیسوں کے ساتھ بڑھ کر 1،91،64،969 ہوگئی۔ جب کہ وبا کی وجہ سے 3،523 افراد کی اموات کے ساتھ بڑھ کر 2،11،853 ہوگئی ہے۔

سنیچر کے صبح 8 بجے تک کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کیسز میں مستقل اضافے کے بعد فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو 32،68،710 پر پہنچ گئے ہیں، جو مجموعی انفیکشن کا 17.06 فیصد ہے۔ جب کہ دوسری جانب ملکی سطح پر کورونا سے شفایاب ہونے کی شرح 81.84 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق کورونا کیسز میں اموات کی شرح 1.11 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کووڈ 19 نے 7 اگسست کو 20 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ 23 اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ، جب کہ 16 ستمبر کو یہ اعدادوشمار 50 لاکھ ہوگئے تھے۔ لیکن 28 ستمبر آتے آتے یہ 60 لاکھ ہوچکا تھا۔ 11 اکتوبر کو 70 لاکھ، 29 اکتوبر کو 80 لاکھ کو عبور کیا۔ 20 نومبر کو 90 لاکھ، جب کہ 19 دسمبر آتے آتے بھارت نے ایک کروڑ کے نمبر کو پیچھے چھوڑ دیا، لیکن اپریل کے ماہ میں یہ ہندسہ 1.50 کروڑ کا سنگین سنگ میل عبور کرلیا۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق، 30 اپریل تک 28 کروڑ 83 لاکھ 37 ہزار 385 افراد کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ جب کہ جمعہ کو ایک ہی دن میں کل 19 لاکھ 45 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے۔

Last Updated : May 1, 2021, 12:43 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.