ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا سے ایک دن میں 9 ہزار 7 سو سے زائد اموات

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 12:48 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک کل 26 لاکھ سے زائد موت ہوئی ہے۔گزشتہ ایک دن میں 9 ہزار 738 افراد کی موت کورونا وائرس کے سبب ہوئی ہے۔

دنیا میں کورونا سے ایک دن میں نو ہزار سے زائد افراد ہلاک

پوری دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے گذشتہ ایک دن میں 9738 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26.70 لاکھ سے زیادہ ہو گئی اور اس دوران وائرس کے 46 ہزار سے زیادہ کیسز آنے سے کورونا کے متاثرین کی تعداد 12.06 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے جبکہ 26 لاکھ 70 ہزار 459 افراد اب تک ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے ملک امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادبڑھ کر دو کروڑ 95 لاکھ 49 ہزار آٹھ ہو گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 36 ہزار 914 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا کیسز کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ تین ہزار 535 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور دو لاکھ 82 ہزار 127 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.