ETV Bharat / bharat

Jauhar University: جوہر یونیورسٹی مین گیٹ انہدام کے خلاف داخل عرضی خارج - اردو نیوز رامپور

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خان کے ذریعہ قائم کی گئی جوہر یونیورسٹی Jauhar University کے مین گیٹ پر بحران کے بادل مزید گھنے ہوتے جارہے ہیں۔ آج ضلع عدالت نے مین گیٹ توڑے جانے کے ایک فیصلے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخل عرضی کو خارج کردیا۔

jauhar university main gate
جوہر یونیورسٹی مین گیٹ
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 8:10 PM IST

ڈسٹرکٹ جج کے ذریعہ گیٹ کے سلسلے میں داخل عرضی کو خارج کئے جانے کے بعد اس وقت کے ایس ڈی ایم صدر پی پی تیواری کا مین گیٹ کے سلسلے میں دیا گیا حکم ہی اب حتمی ہوگا۔ اور ضلع انتظامیہ عدالت کے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے اب کسی بھی وقت یونیورسٹی مین گیٹ کے خلاف کاروائی کرسکتا ہے۔

سال 2019 میں بی جے پی کے مقامی لیڈر آکاس سکسینا نے ضلع انتظامیہ سے جوہر یونیورسٹی Jauhar University کے مین گیٹ کو سرکاری زمین پر غیر قانونی طور سے بنائے جانے کی شکایت کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

شکایت کو بنیاد بناتے ہوئے ایس ڈی ایم صدر نے پورے معاملے کی سماعت کرنے کے بعد گیٹ کو غیر قانونی زمین پر تعمیر کئے جانے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایس ڈی ایم کے اسی فیصلے کو یونیورسٹی انتظامیہ نے ضلع عدالت میں چیلنج کیا تھا جسے آج خارج کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:

امروہہ: اعظم خان کی صحتیابی کے لیے ہون

سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان گذشتہ ڈیڑھ سالوں سے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ فی الحال وہ لکھنو کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا پوسٹ کورونا علاج جاری ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.