ETV Bharat / bharat

PM on Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا - How can India run on two laws

وزیر اعظم مودی نے ملک میں یکساں سول کوڈ پر بڑا بیان دیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ ایک گھر میں دو قانون کیسے چل سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوہرے نظام سے ملک کیسے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یونیفارم سیول کوڈ کے نام پر مسلمانوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ PM pitch for Uniform Civil Code

'Country can't function with two laws:' PM Modi's pitch for Uniform Civil Code
یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 5:31 PM IST

Updated : Jun 27, 2023, 5:59 PM IST

ویڈیو

بھوپال: تقریباً ایک ہفتہ طویل غیر ملکی دورے سے واپس آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی مہم شروع کرتے ہوئے نہ صرف انتخابات کے مسائل کو واضح کیا، بلکہ یکساں سول کوڈ سے لے کر قرضوں کی معافی اور اپوزیشن اتحاد تک کے معاملات پر ایک ایک کرکے پوری اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔

تقریباً دو گھنٹے کے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بہت سیدھے اور صاف الفاظ میں مسلم سماج اور ملک کے دانشوروں سے اپیل کی۔ انہوں نے پورے ملک میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار اس پر اصرار کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنبہ کے ایک فرد کے لیے الگ اور ایک ہی گھر میں دوسرے کے لیے الگ اصول کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس مسئلہ پر مسلم کمیونٹی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ کون سی سیاسی جماعتیں انہیں یو سی سی پر اکسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے تین طلاق کی مخالفت کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق سے ہونے والے نقصان کا دائرہ بہت بڑا ہے۔ اس سے پورے کنبہ متاثر ہوتا ہے، لیکن ووٹ بینک کے بھوکے لوگ اس کی وکالت کر رہے ہیں۔ مسلم بیٹیوں پر تین طلاق کا پھندا لٹکا کر کچھ لوگ انہیں ہمیشہ کے لیے ستانے کے لیے کھلی چھوٹ چاہتے ہیں۔

مودی نے حال ہی میں پٹنہ میں منعقدہ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر بھی پوری اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی "گارنٹی" صرف گھپلے کی ہے اور یہ سب ان کے خلاف کارروائی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ایک کرکے اپوزیشن پارٹیوں کا نام لیتے ہوئے انہوں نے ان کے مبینہ بدعنوانیوں کا حوالہ دیا اور ان پر ہزاروں کروڑ روپے کے گھپلوں کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیوں کے پاس بدعنوانی کی گارنٹی ہے تو ان کی (خود مسٹر مودی) کی بھی گارنٹی ہے، ہر بدعنوانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کنبہ پروری کا بہانہ بنا کر اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس کے گاندھی خاندان کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، سماج وادی پارٹی کے آنجہانی ملائم سنگھ یادو، ڈی ایم کے کے ایم کروناندھی، راشٹریہ جنتا دل کے لالو پرساد یادو، این سی پی کے شرد پوار اور بھارت راشٹرا سمیتی کے کے چندر شیکھر راؤ کی مبینہ اقربا پروری پر بھی تنقید کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان پارٹیوں کے سربراہوں کے خاندان کا بھلا کرنا چاہتا ہے تو انہیں ووٹ دیں اور اگر وہ شخص اپنے کنبہ کا بھلا کرنا چاہتا ہے تو وہ بی جے پی کو ووٹ دے۔

مودی نے مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کی قرض معافی اسکیم پر بھی کانگریس کو گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ایک ہی پالیسی تھی، پہلے کسانوں کو مصیبت میں ڈالو، پھر قرض معافی کے نام پر ووٹ حاصل کرو، یہ ان کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 برسوں میں کانگریس نے چند ہزار کروڑ کی قرض معافی کا اعلان کیا، لیکن یہ فائدہ حقیقی کسانوں تک کبھی پہنچا ہی نہیں۔

اس سے پہلے بوتھ ورکرس کی اس کانفرنس کو پارٹی صدر جے پی نڈا، ریاستی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما نے بھی خطاب کیا۔ آج ہی اس پروگرام سے پہلے مودی نے بھوپال سے ملک کو پانچ وندے بھارت ٹرینیں تحفے میں دیں۔ مودی نے راجدھانی بھوپال سے اندور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ قبل ازیں ٹرین کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے رانی کملا پتی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار اسکولی بچوں سے ملاقات کی اور وندے بھارت ٹرین کے لیے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے آج مدھیہ پردیش میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران راجدھانی بھوپال سے شہڈول جانا تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعظم اب یکم جولائی کو شہڈول کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Jun 27, 2023, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.