بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسز میں ہی بلکہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46,148 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار 331 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 979 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 730 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 58,578 رہی جس کی وجہ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 93 لاکھ 9 ہزار 607 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 994 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:
کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد: 3,02,79,331
صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد: 2,93,09,607
اموات کی مجموعی تعداد: 3,96,730
کورونا وائرس کے فعال کیسز: 5,72,994