جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس Coronavirus کے 42،982 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 18 لاکھ 12 ہزار 114 ہو گئی ہے۔
اس دوران41 ہزار 726 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،09،74،748 ہو گئی ہے۔
ایکٹو کیسز 723سے بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 76 ہو گئے ہیں۔
اسی عرصے میں 533 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی مجوعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 26 ہزار 290 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
ترکی: تین ماہ بعد کورونا کے 25 ہزار سے زائد نئے کیسز
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
یواین آئی