ETV Bharat / bharat

کورونا وبا کا قہر، نئے کیسز 44 ہزار سے متجاوز - فعال کیسز کی شرح

ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز کی کم و بیش تعداد کے درمیان پھر 44 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے سے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ بازیابی کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 93.72 فیصد ہے۔

کورونا وبا کا قہر، نئے کیسز 44 ہزار سے متجاوز

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 3:44 PM IST

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 44،376 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 92.22 لاکھ ہوگئی ہے۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی فعال معاملات میں 6079 کا اضافہ ہوا اور مریضوں کی تعداد 4.44 لاکھ ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 37،816مریض صحت مند ہوئے۔

کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 8.64 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 481 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،34،699 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.46 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے دہلی میں ایک بھیانک شکل دکھائی اور پورے ملک میں سب سے زیادہ 6224 نئے کیسز سامنے آئے۔

مہاراشٹر اور کیرالہ بالترتیب 5439 اور 5420 نئے کیسوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی دارالحکومت میں فعال معاملات کی تعداد 38،501 ہوگئی ہے۔ یہاں 8621 متاثرہ افراد اپنی زندگی گنوا چکے ہیں جبکہ اب تک 4.93 لاکھ مریض بازیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.