ETV Bharat / bharat

بھارت میں 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اسی کے ساتھ کورونا کی ٹیکہ کاری مہم میں بھی تیزی آئی ہے۔

Corona
Corona
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:43 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 11،067 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے کے باوجود شفایاب مریضوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی اور دوسرے روز بھی ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اوریہ شرح کم ہوکر 1.30 رہ گئی۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 66 لاکھ 11 ہزار 561 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسین دی گئی ہے۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 13،087 مریض صحت مند ہوئے ، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ پانچ لاکھ 61 ہزار 608 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،114 سے گھٹ کر 1،41،511 رہ گئے۔ اسی عرصہ کے دوران 94 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 252 ہوگئی۔
ملک میں اس وقت شفایابی کی شرح 97.27 ،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.32 اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.