وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 53,256 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 78,190 مریض اس وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں جب کہ اسی دوران 1422 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارت میں کورونا کے 53,256 نئے کیسز کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2,99,35,221 ہوگئی ہے اور 1422 نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,88,135 ہوگئی ہے۔
وہیں دوسری جانب 78,190 مریض اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,88,44,199 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 7,02,887 ہے۔ جبکہ ویکسینیشن کی کل تعداد 28,00,36,898 ہوگئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل کیسز: 2,99,35,221
کل صحت یاب افراد: 2,88,44,199
اموات کی تعداد: 3,88,135
فعال کیسز: 7,02,887
کل ویکسینیشن: 28,00,36,898