صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 164 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ Corona Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ 47 ہزار 443 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 93.60 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیسٹوں کی کل تعداد بڑھ کر 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 ہو گئی ہے۔
(یو این آئی)