بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37,875 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 369 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ کیرالہ میں 25,772 کوویڈ 19 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 369 کورونا متاثرہ ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,41,411 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، اسی عرصے میں 37,875 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3,30,96,718 ہوگئی ہے۔
کورونا سے 39,114 صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,22,64,051 ہوگئی ہے۔
فعال کورونا وائرس کیسز کم ہوکر 3,91,256 تک پہنچ گئی ہیے ایکٹیو کیسز اب کل کیسز کا 1.23 فیصد ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
دریں اثنا کیرالہ میں 25,772 کوویڈ 19 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جو ملک کی کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے سب سے زیادہ ایک دن میں کیسز ریکارڈ ہوا ہے۔ ریاست میں 189کووڈ اموات بھی درج کیے گئے ہیں۔
ملک میں جاری ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 70,75,43,018 افراد کو ویکسین دیا جا چکا ہے۔
کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:
کل کیسز: 3,30,96,718
کل صحت یابی: 3,22,64,051
اموات کی تعداد: 4,41,411
فعال کیسز: 3,91,256
کل ویکسینیشن: 70,75,43,018