ETV Bharat / bharat

Corona Update: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی درج کی گئی - کورونا کسیز میں کمی

بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے، ملک میں کورونا کے کیسز گھٹ کر 1.20 لاکھ سے بھی کم ہوگئی ہے۔Corona Update

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 3:30 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 4271 کی کمی درج کی گئی ہے، جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1.20 لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ Corona Update

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 7 کروڑ 71 لاکھ 62 ہزار 98 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 815 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 264 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 20 ہزار 18 لوگوں کو کووڈ سینٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 35 لاکھ 93 ہزار 112 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 62 ہزار 802 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل87 کروڑ 99 لاکھ 242 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update: دہلی اور اڈیشہ میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.