کورونا وائرس کے انفیکشن کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے متاثرین کا جلد از جلد سراغ لگا کر انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش میں21 نومبر کو ملک میں فی دس لاکھ آبادی کی اوسطاً جانچ کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کا کووڈ 19 کا پہلا واقعہ سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کرنے کا دائرہ بڑھایا اور انفکشن کا سراغ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔
اتوار کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 نومبر تک جانچ کی کل تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ 33 ہزار 134 تک پہنچ گئی ہے۔ 21 نومبر کو کورونا کے 75 لاکھ 326 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
جانچ کے کل اعداد و شمار کی بنیاد پر کورونا وائرس اوسطاً 95 ہزار 217 فی لاکھ آبادی ہے۔
بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں گزشتہ 24 ستمبر کو ایک ہی دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔