ETV Bharat / bharat

ملک میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ Corona Infection Increase In India

ملک میں کووڈ انفیکشن Corona Infection میں تیزی سے اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے کل 13154 معاملے درج کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 9195 تھی۔

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 2:12 PM IST

corona infection increase in india  news corona cases in india  corona update news  omicron cases in india
ملک میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 961 لوگ اومیکرون Omicron سے متاثر مریض پائے گئے ہیں، جن میں دہلی میں سب سے زیادہ 263، مہاراشٹر میں 252 اور گجرات میں 97 معاملے ہیں۔

اس کے علاوہ 22 ریاستوں میں 961 لوگ اومیکرون سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 320 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 63 لاکھ 91 ہزار 282 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 143 کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار 742 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Kejriwal on Covid 19: 'کورونا سے دہلی والے خوفزدہ نہ ہوں'

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13154 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 82 ہزار 402 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.24 فیصد ہے۔کل 9195 افراد متاثر ہوئے تھے۔

اسی دوران 7486 لوگوں کو کووڈ سے نجات پاچکے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 58 ہزار 778 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.38 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 99 ہزار 252 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل67 کروڑ 64 لاکھ 45 ہزار 395 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.