ETV Bharat / bharat

مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر بھی کورونا کا اثر - دارالعلوم عبدالحی کے پرنسپل

کورونا وبا کے باعث امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا ہے۔

کورونا کا اثر مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر
کورونا کا اثر مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 1:31 PM IST

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے فارم 11 جنوری سے 31 جنوری تک بھرے جا رہے ہیں لیکن گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس بہت کم درخواست آنے کی امید ہے کیونکہ ابھی بھی طلبا اپنے گھروں میں ہی ہیں۔ گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی صرف 'آن لائن' درخواست ہی قبول کیے جائیں گے۔

کورونا کا اثر مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر

کورونا وبا کے چلتے امسال اسکول کالج کی طرح مدرسہ میں بھی کلاسز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ امسال مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان بھی دیر سے کیا گیا ہے۔

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی فیس و دیگر تفصیلات مدرسہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مدرسہ بورڈ کے سکنڈری سینئر سکنڈری، کامل اور فاضل کے امتحانات کے لیے 11 جنوری سے 31 جنوری تک درخواستیں دی جا سکیں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران دارالعلوم عبدالحی کے پرنسپل محمد اسد عالم ندوی نے بتایا کہ اس بار بہت کم فارم بھرے جا رہے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کلاسز نہیں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر طلبا دوسرے شہروں یا ریاست سے تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں جبکہ ابھی تک وہ لوگ نہیں آئے ہیں، نتیجتا ابھی تک صرف 25-30 ہی فارم بھرے گئے ہیں۔

محمد اسد عالم ندوی نے بتایا کہ طلبا ہم لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں لیکن زیادہ تر بچوں کا کہنا ہے کہ ابھی یقینی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ مدرسہ بورڈ کے امتحانات ہوں گے؟ دوسری پریشانی یہ ہے کہ جب کلاس ہی نہیں ہوئی تب طلبا امتحان میں بیٹھ کر کیا کریں گے؟

قابل ذکر ہے کہ امسال بھی امتحانات فارم صرف آن لائن ہی قبول کئے جا رہے ہیں، آف لائن فارم کسی بھی حال میں قبول نہیں کیے جائیں گے۔ فیس صرف مدرسہ بورڈ کے اکاؤنٹ میں چالان کے ذریعے 30 جنوری تک جمع ہوں گی۔

مدرسہ بورڈ کے پرنسپل، طلبا و طالبات کے فارم بھرنے کے بعد 2 فروری تک اسے لاک کر دیا جائے گا، وہیں ضلع اقلیتی افسر (ڈی ایم او) بھرے گئے فارم کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد 8 فروری اسے لاک کریں گے۔ واضح رہے کہ ابھی امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے تھے، اس سال بھی ایسی پیٹرن پر امتحانات ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.