ETV Bharat / bharat

لاچار سسٹم کے باوجود باہمی تعاون سے کورونا کو ہرایا جاسکتا: کانگریس - اردو نیوز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کی سیاہ آندھی میں پھنس چکے ہیں اور سسٹم بے بس ہوچکا ہے، لہذا اس تباہی کو شکست دینے کے لیے لوگوں سے باہمی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ اس تعاون سے تباہی کو مات دے کر اندھیرے سے اجالے کی طرف آنا ہے۔

corona can be defeated by cooperation between helpless system: priyanka gandhi
لاچار نظام کے درمیان باہمی تعاون سے کورونا کو ہرایا جاسکتا: پرینکا۔ راہل
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 2:02 PM IST

بدھ کے روز یہاں جاری ایک بیان میں پرینکا واڈرا نے کہا کہ مایوسی جو چاروں طرف پھیلی ہے وہ اس کے درمیان سب کو ڈھارس باندھتے ہوئے دوسرں کی مدد کے لیے جو بن پڑے بغیر تھکے وہ کرنا ہے اور تکان کو نظر انداز کر کے کالی آندھی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ یہ تاریکی جو ہمارے چاروں جانب پھیلی ہوئی ہے اس کو چیرتے ہوئے روشنی ایک بار پھر ابھرے گی۔ یہ ہم سب کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہے، جہاں ہم اپنی حد سے باہر جانے کے قابل ہیں اور ایک بار پھر اپنے جینے کے لامحدود خواہشات سے روبرو ہوں گے۔ ہمارے سامنے بے بسی اور خوف کو ایک طرف ہٹاکر ہم پر بہادر بنے رہنے کا چیلنج ہے۔ لہذا ہم سب اس جنگ میں شامل ہیں، ذات پات، مذہب، طبقے یا کسی بھی دوسرے امتیاز کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وائرس تفریق کو تسلیم نہیں کرتا ہے‘‘۔

وہیں، گاندھی نے بھی ایک دوسرے کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’عام لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کسی کے دل کو چھونے کے لیے کسی کے ہاتھ کو چھونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مدد کا ہاتھ بڑھاتے چلو، اس اندھے ’سسٹم‘ کا سچ دکھاتے چلو ‘‘۔

tweet
ٹویٹ

پرینکا واڈرا نے انتہائی جذباتی الفاظ میں کہا ’’ یہ سطور لکھتے ہوئے میرا دل غموں سے بھر گیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں آپ میں سے بہت سے لوگ نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ بہت سے کنبے زندگی سے لڑ رہے ہیں اور بہت سے لوگ ا پنے گھروں میں اس بیماری سے لڑتے ہوئے سوچ رہے ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔ ہم میں سے کوئی بھی اس تباہی سے اچھوتا نہیں ہے۔ پورے ملک میں سانسوں کے لیے جنگ چل رہی ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے اور دوائیں پانے کے لیے پورے ملک میں لوگوں کی نہ ختم ہونے والی جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے حکومت پر انتشار کی صورتحال پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ’’ اس حکومت نے ملک کی توقعات کو توڑا ہے۔ میں نے حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے اس حکومت سے مسلسل مقابلہ کیا ہے، میں اس حکومت کا مخالف رہا ہوں، لیکن میں نے کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ اس طرح کے مشکل وقت میں ، کوئی بھی حکومت اور اس کی قیادت اس طرح سے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔ ہم اب بھی اپنے دلوں میں یہ اعتماد رکھے ہوئے ہیں کہ وہ جاگیں گے اور لوگوں کی جان بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے‘‘۔

tweet
ٹویٹ

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ جو لوگ ملک چلانے کے مقدس کام کے ذمہ دار ہیں ان لوگوں نے ملک کو ناامید کیا ہے، لیکن ملک کے عوام کو امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ مشکل اوقات میں انسانیت کا جھنڈا ہمیشہ بلند رہا ہے۔ پچھلے دنوں بھارت کو اس طرح کے درد اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملک میں بڑے طوفان، قحط، خشک سالی، شدید زلزلے اور خوفناک سیلاب دیکھنے کو ملا ہے لیکن ہمارا مادہ ٹوٹا نہیں اور نہ ہی مختلف حالات میں دوسرے کا ہاتھ تھام کر انسانیت کو مایوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

اٹھارہ سال سے زائد عمر کے لوگوں کا رجسٹریشن آج سے شروع

انہوں نے کہا کہ ’’ڈاکٹرز ، نرسیں اور صحت کے کارکن دن رات زیادہ سے زیادہ دباؤ میں لوگوں کو بچانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ صنعتی طبقے کے افراد آکسیجن اور اسپتالوں کی دیگر ضروریات کو پوری کرنے کے لئے اپنے وسائل صرف کر رہے ہیں۔ ہر ضلع، شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں ، بہت ساری تنظیمیں اورافراد موجود ہیں جو لوگوں کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے دل و جان سے مشغول ہیں ، ہم سب میں اچھائی ایک بنیادی جذبہ ہے، غم و اندوہ کے اس دور میں اچھائی کی یہ جنبش ہماری ملک کی روح اورحیثیت کو اور مضبوط بنائے گی‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.