ETV Bharat / bharat

دنیا میں 13.17 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی کہیں دوسری لہر تو کہیں تیسری لہر آجانے کے سبب تمام ممالک تشویش کا شکار ہیں۔ پوری دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.17 کروڑ سے زیادہ ہوگئی جب کہ اب تک اس کی وجہ سے 28.59 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا میں 13.17 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر
دنیا میں 13.17 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 12:32 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ سات ہزار 267 ہوگئی ہے، جب کہ اب تک موذی کووڈ 19کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 59 ہزار 868 ہوچکی ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیاہ متاثر امریکہ جیسے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 77 ہزار 336 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 55 ہزار 403 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

دنیا میں ایک کروڑ سے زائد کورونا متاثرین کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں ایک کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 601 افراد اس موذی وائرس سے متاثر اور تین لاکھ 32 ہزار 752 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.