ریاست منی پور میں فوج کے ایک دستے پر آئی ای ڈی حملے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھات لگا کر بیٹھے عسکریت پسندوں نے فوجی یونٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں آسام رائفلز کے سی او اور ان کے اہل خانہ سمیت کئی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔
معلومات کے مطابق یہ حملہ منی پور کے چورا چند پور کے سنگھاٹ میں ہوا۔ عسکریت پسندوں نے آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کے قافلے پر حملہ کیا۔
مزید پڑھیں:۔ مدھیہ پردیش: ماؤ نوازوں کے حملہ میں دو ہلاک
وہیں منی پور کے وزیراعلی این۔ بیرن سنگھ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا '46 اے آر کے قافلے پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس میں آسام رائفلز کے سی او اور ان کے اہل خانہ سمیت کئی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاستی فورسز اور نیم فوجی دستے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔''