بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد جے ڈی یو اور بی جے پی کے مابین تنازعات منظر عام پر آنے لگے ہیں، جے ڈی یو نے بی جے پی کو شکست کے لیے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔ اس کے باوجود دونوں جماعتیں بڑی حد تک مفاہمت کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور اتحاد کے لوگ بار بار کہہ رہے تھے کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، لیکن دونوں پارٹیوں کے درمیان اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب بی جے پی نے اروناچل پردیش میں جے ڈی یو کے 6 اراکین اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا۔
اس واقعے کے بعد جے ڈی یو چراغ پا ہو گئی اور پوشیدہ لڑائی باہر آنے لگی، دونوں جماعتوں ایک دوسرے پر تنقدی کارنے لگی ہیں، بی جے پی نے بہت کوشش کی کہ جے ڈی یو اس واقعے کو معمولی طور پر لے لیکن جے ڈی یو خاموش تماشائی بنی رہنا نہیں چاہتی ہے۔
جے ڈی یو نے قومی سطح پر اپنی ساکھ کو کمزور ہوتے دیکھ کر چراغ پا ہو گئی، قومی ایگزیکٹو اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما کے سی تیاگی نے سخت لہجے میں کہا کہ بی جے پی اتحادی مذہب کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی ہے، اس اجلاس کے بعد جے ڈی یو نے بھی لڑائی کا عندیہ دیا ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد جے ڈی یو خیمے میں مایوسی تھی، نتیش کمار بھی اکثریت دیکھ کر وزیر اعلی بننے کے لیے تیار نہیں تھے۔ لیکن بی جے پی کی درخواست کے بعد انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کو بھالنے کا فیصلہ کیا۔ سیٹ شیئرنگ سے لے کر حکومت سازی تک، دونوں جماعتوں نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے اور جے ڈی یو آخر کار حکومت میں رہتے ہوئے چھوٹے بھائی کے کردار میں آگئی۔
جے ڈی یو کا ماننا ہے کہ نتیش کمار ساکھ کے رہنما ہیں، نہ تو ان کی ساتھ کمزور ہوئی ہے اور نہ ہی ووٹوں کی فیصد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بہار میں این ڈی اے کو لوک جنشکت پارٹی پر قابو نہ رکھنے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
جے ڈی یو کی قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے مابین تنازعات سامنے آنے لگے۔ جے ڈی یو نے بہت سے محاذوں پر جارحانہ انداز میں پیش ہونا شروع کر دیا ہے، اروناچل پردیش کا معاملہ جے ڈی یو کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں سب سے زیادہ معضوع بحث رہا، پارٹی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ بی جے پی نے 'اٹل دھرم' کی پیروی نہیں کیا ہے۔ جے ڈی یو کے 6 ایم ایل اے کو بی جے پی میں شامل کرا لیا۔
جے ڈی یو لو جہاد کے بارے میں بھی جارحانہ روی اختیار کیے ہوئے ہے، جے ڈی یو کا ماننا ہے کہ اس طرح کے کسی قانون کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ قانون معاشرے کو تقسیم کرنے والا ہے، بہار میں کابینہ میں توسیع میں تاخیر کے بارے میں پارٹی نے واضح کیا کہ بی جے پی کے مذموم رویہ کی وجہ سے کابینہ میں توسیع توازن میں نہیں ہے۔ جے ڈی یو نے یہ بھی واضح کیا کہ نتیش کمار کی ساکھ کم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ووٹ کی فیصد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ نتیش کمار کم نشستیں حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی نہیں بننا چاہتے تھے لیکن اتحادیوں کی درخواست کے بعد اس عہدے کو قبول کرنا پڑا۔
مرکزی کابینہ میں بھی معزز پیش کشوں کی کمی کی وجہ سے پارٹی مرکز میں این ڈی اے اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ مستقبل میں اگر پارٹی کو نمبر فورس کی بنیاد پر اعزازی پیش کش مل جاتی ہے، تو پارٹی کابینہ میں شامل ہونے پر غور کرے گی۔ نتیش کمار نے رہنماؤں کو جارحانہ سیاست کرنے کو کہا ہے جس کے بعد رہنماؤں نے جارحیت کا مظاہرہ بھی کرنا شروع کردیا ہے، جے ڈی یو رہنما بھی بی جے پی کی نکتہ چینی شروع کر دی ہے۔
جہاں جے ڈی یو کے سینئر رہنما کے سی تیاگی نے بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کی ہے، وہیں انہوں نے مشورے بھی دیے ہیں، کے سی تیاگی نے کہا کہ اروناچل پردیش میں ہونے والے واقعے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ بی جے پی 'اٹل دھرم' سے منہ موڑ چکی ہے اور اس نے اتحادیوں کے مفادات کا خیال نہیں رکھا۔
اسی دوران بی جے پی کے ترجمان پریم رنجن پٹیل نے کہا ہے کہ فریقین کے مابین کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ نتیش کمار بہار میں اتحاد کے رہنما ہیں۔جہاں تک لو جہاد کے سوال کا تعلق ہے، بی جے پی کی زیر قیادت والی متعدد ریاستوں میں اس قانون کا نفاذ کیا گیا ہے اور اس کی بھی ضرورت ہے۔
سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر سنجے کمار کا خیال ہے کہ جے ڈی یو اب جارحانہ سیاست کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی نے اشارہ کیا ہے کہ اب یہ بی جے پی کے دباؤ میں نہیں آنے والی ہے اور نتیش کمار اپنی طرح سے حکومت چلانا پسند کریں گے۔ سنجے کمار نے کہا کہ فریقین کے مابین تعلقات کے بارے میں بات کی گئی ہے، اس کا نتیجہ کیا نکلے گا یہ دیکھنا ہوگا۔