ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کشمیری افراد کے تاثرات

مقامی کانگریس کارکنان و رہنماؤں نے کہا کہ ملک اور بالخصوص جموں کشمیر میں عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یہ یاترا لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی اس یاترا سے ملک میں بھائی جارہ، مذہبی ہم آہنگی اور منافرت کے خلاف یکجہتی کا پیغام دی رہی ہے۔

بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کشمیری افراد کے تاثرات

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 3:49 PM IST

سرینگر: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج سرینگر کے مضافات پانتھ چوک سے شروع ہوئی اور لالچوک میں اختتام ہوئی۔ اس یاترا میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں غیر مقامی کانگریس کارکنان بھی شامل تھے اور کئی کشمیری نوجوان نے بھی حصہ لیا۔ مقامی لوگوں سمیت کانگریس کارکنان و رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کشمیری افراد کے تاثرات

مقامی کانگریس کارکنان و رہنماؤں نے بتایا کہ ملک اور بالخصوص جموں کشمیر میں عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یہ یاترا لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی اس یاترا سے ملک میں بھائی جارہ، مذہبی ہم آہنگی اور منافرت کے خلاف یکجہتی کا پیغام دی رہی ہے۔ یاد رہے کہ راہل گاندھی نے یہ یاترا گزشتہ برس سات ستمبر کو کنیا کماری سے شروع کی تھی اور 30 جنوری کو بڑی ریلی کے ساتھ سرینگر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی سمیت دیگر کانگرس لیڑران و کارکنان نے راہل گاندھی کے ساتھ چار ہزار سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ پیر کو راہل گاندھی نے سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے، جس میں کانگرس کے ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار کے روز تاریخی گھنٹہ گھر لالچوک سری نگر میں ترنگا لہرایا۔ راہل گاندھی نے گھنٹہ گھر لالچوک میں ترانگا لہرایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اور قومی ترانے کے بیچ راہل گاندھی نے گھنٹہ گھر کے نزدیک ترنگا لہرایا۔ اس موقع پرکانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی، کشمیر امور انچارج رجنی پاٹل ، کانگریس جموں وکشمیر یونٹ کے صدر وقار رسول وانی، رمن بھلا، جی اے میر کے علاوہ پیرزادہ سعید بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی کی سری نگر آمد پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سری نگر کے سیول لائنز علاقوں میں کئی جگہوں پر رکاوٹیں بھی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: bharat jodo yatra راہل گاندھی نے تاریخی گھنٹہ گھر لال چوک میں ترنگا لہرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.