ETV Bharat / bharat

Congress Worker Shot Dead in Una کانگریس کارکن کا گولی مار کر قتل - کانگریس کارکن رویندر کمار کی موت

کانگریس کارکن رویندر کمار سیٹھی اسٹیڈیم میں موجود تھا۔ اس دوران اچانک گاڑی میں سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر دو گولیاں چلائیں۔ ایک گولی رویندر کمار کو لگی۔ وہیں رویندر کے ساتھ کھڑے ان کے بھتیجے کیشو نے حملہ آوروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔ جواب میں حملہ آوروں نے بھی ان پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔Congress Worker Shot Dead in Una

کانگریس کارکن کا گولی مار کر قتل
کانگریس کارکن کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 10:34 AM IST

اونا:ریاست ہماچل پردیش کے ضلع اونا کے ہرولی سب ڈویژن کے دلیہڑ میں پیر کی شام کو نامعلوم حملہ آوروں نے کانگریس کے ایک کارکن اور تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس واقعہ میں کانگریس کے ایک کارکن کا بھتیجا بھی زخمی ہوا ہے۔ بارڈر سیل کرنے کے بعد گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں پنجاب اور ہماچل میں چھاپے مار رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق کانگریس کارکن رویندر کمار سیٹھی اسٹیڈیم میں موجود تھا۔ اس دوران اچانک گاڑی میں سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر دو گولیاں چلائیں۔ ایک گولی رویندر کمار کو لگی۔ وہیں رویندر کے ساتھ کھڑے ان کے بھتیجے کیشو نے حملہ آوروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔Congress Worker Shot Dead in Una

کانگریس کارکن کا گولی مار کر قتل

جواب میں حملہ آوروں نے بھی اس پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے۔ لوگ رویندر اور کیشو کو دلائی ہاسپٹل لے گئے۔ یہاں سے رویندر کو علاقائی اسپتال ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ کیشو کا علاج دلائی ہاسپٹل میں ہی چل رہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اونا ارجیت سین ٹھاکر نے کہا کہ فرار حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور قتل کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قائد حزب اختلاف مکیش اگنی ہوتری نے علاقائی اسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے امن و امان پر سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے، پوری ریاست میں کوئی نہ کوئی بڑا واقعہ پیش آرہا ہے۔ ساتھ ہی صنعتی ترقی کارپوریشن کے نائب صدر پروفیسر رام کمار بھی اسپتال پہنچے اور مرنے والے کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف کے الزامات پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.