ETV Bharat / bharat

کسانوں کی حمایت میں کانگریس منائے گی یوم احتجاج

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 8:42 AM IST

مدھیہ پردیش میں کانگریس آج کسانوں کی حمایت اور بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف یوم احتجاج منائے گی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بھی احتجاج کرے گی۔

کسانوں کی حمایت میں کانگریس کا یوم احتجاج

کانگریس مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بلاک سطح تک اپواس کرے گی جس کے لیے کانگریس نے تمام اضلاع کی اکائیوں کو ہدایات دی ہیں۔ معلومات کے مطابق ہفتے کے روز کانگریس پیٹرول، ڈیزل اور خوردنی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بھی احتجاج کرے گی۔

کمل ناتھ کا ٹویٹ
کمل ناتھ کا ٹویٹ

کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس 19 دسمبر کو پیٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور کسانوں کی تحریک کی حمایت میں یوم احتجاج منارہی ہے۔ اس دن کانگریس بجلی کی شرح میں اضافے کی بھی سختی سے مخالفت کرے گی اور عوامی مفاد میں اس کی قیمت میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرے گی۔

مدھیہ پردیش میں پیٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پٹرولیم کمپنیوں نے منگل کے روز ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

واضح ہو کہ پچھلے 24 دنوں سے ملک میں کسان نئے زرعی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اس کے تحت کسانوں نے 8 دسمبر کو بھارت بند کی کال دی تھی۔

کانگریس، عآپ اور ایس پی سمیت بہت سی اپوزیشن جماعتیں اس کسان تحریک میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں کانگریس، بی جے پی کے اس قانون کی مسلسل مخالفت کر رہی ہے اور اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.