ETV Bharat / bharat

Renaming of NMML نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کا نام بدلنے پر کانگریس برہم

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 4:35 PM IST

مرکزی حکومت نے نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کا نام بدل کر پرائم منسٹر میوزیم اینڈ لائبریری کرنے کا فیصلے کی کانگریس نے مخالفت کی۔ کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ حکومت چاہے کچھ بھی کرے، پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا نام عوام کی یادوں سے نہیں مٹا سکتی۔

Nehru Memorial Museum and Library
نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری کا نام بدل کر پرائم منسٹر میوزیم اینڈ لائبریری رکھنے کے مرکز کے فیصلے کی مذمت کی۔ مرکز کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مودی تنگ نظری اور انتقام کا دوسرا نام ہے۔ 59 سال سے زیادہ عرصے سے، نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری ایک عالمی دانشورانہ نشان اور کتابوں اور ریکارڈوں کا خزانہ رہا ہے۔ اب سے یہ پرائم منسٹر میوزیم اینڈ لائبریری کہلائے گا۔ پی ایم مودی بھارتی قومی ریاست کے معمار کے نام اور وراثت کو مسخ اور بدنام کرنے، نیچا دکھانے اور تباہ کرنے کے لیے کیا نہیں کریں گے۔ اپنی عدم تحفظ کے بوجھ تلے دب کر ایک چھوٹا سا شخص خود ساختہ عالمی گرو بن کر گھوم رہا ہے۔

  • संकीर्णता और प्रतिशोध का दूसरा नाम मोदी है। 59 वर्षों से अधिक समय से नेहरू स्मारक संग्रहालय और पुस्तकालय एक वैश्विक बौद्धिक ऐतिहासिक स्थल और पुस्तकों एवं अभिलेखों का ख़ज़ाना घर रहा है। अब से इसे प्रधानमंत्री म्यूजियम और सोसायटी कहा जाएगा। पीएम मोदी भारतीय राष्ट्र-राज्य के…

    — Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) June 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کے لوک سبھا رکن منیش تیواری نے بھی نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر طنز کیا ہے۔ تیواری نے کہا، "میری خواہش ہے کہ وہ لوگ جو جواہر لال نہرو کی جدوجہد آزادی اور جدید ہندوستان کی تعمیر میں شراکت کو مٹانا چاہتے ہیں، وہ ایک بار نہرو کی گہرائی کو جاننے کے لیے ڈسکوری آف انڈیا اور گلمپسس آف ورلڈ ہسٹری پڑھ لیں۔ عمارتوں کے نام بدلنے سے میراث نہیں مٹتی ہے۔

قومی دارالحکومت میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے کہا کہ حکومت چاہے کچھ بھی کرے، پہلے وزیر اعظم نہرو کا نام لوگوں کی یادوں سے نہیں مٹایا جا سکتا۔نہرو ملک کی ترقی کے معمار ہیں۔یہ ان کا ویژن تھا جس نے بھارت کو یہاں تک پہنچایا، انہوں نے آزادی کے بعد صنعتی انقلاب کی قیادت کی اور دیواروں سے ان کا نام مٹانے کی آپ کی تمام تر کوششوں کے باوجود آپ لوگوں کی یادوں سے ان کا نام نہیں مٹا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی چھوٹی چھوٹی سیاست میں شامل ہو کر بڑا نہیں بن سکتا کیونکہ نہرو ایک عظیم شخصیت ہیں۔کانگریس اٹل بہاری واجپائی سمیت تمام وزرائے اعظم کے کردار کی ستائش کرتی ہے جسے وہ (بی جے پی) مٹانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس رہنماؤں کا یہ تبصرہ جمعرات کو نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کی ایک خصوصی میٹنگ میں فیصلے کے ایک دن بعد آیا ہے، جس کی صدارت مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی تھی، جو سوسائٹی کے نائب صدر بھی ہیں۔ نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری سوسائٹی کی ایک خصوصی میٹنگ کے بعد نام کی تبدیلی کے فیصلے پر مہر ثبت کر دی گئی۔ اس سوسائٹی کے چیئرمین وزیر اعظم نریندر مودی ہیں، اور مرکزی وزراء امت شاہ، نرملا سیتارامن، دھرمیندر پردھان، جی کشن ریڈی، انوراگ ٹھاکر، اس کے 29 اراکین میں شامل ہیں۔ میوزیم کا افتتاح گزشتہ سال اپریل میں تین مورتی کمپلیکس میں ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.