رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں کانگریس کی پدیاترا کی شروعات نو اگست سے شروع ہوکر آج اختتام پذیر ہوئی۔ بھارت جھوڑو ابھیان مہم کے تحت جاری پد یاترا میں کانگریس نے آج ضلع رامبن کی تحصیل ہیڈکوارٹر اکھڑال میں قومی پرچم ترنگے کے ساتھ پد یاترا کا انعقاد کیا۔ اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کانگریس کے سابق وزیر وقار رسول وانی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں و عہدداروں نے حکومت مخالف نعرہ بازی کی اور ملک و جموں کشمیر میں بے روزگاری، رشوت خوری اور مہنگائی کی وجہ سے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:۔ Congress Padayatra in Gaya: کانگریس سے متعلق لوگوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو رہا ہے، عمیر احمد خان
اس موقع پر کانگریس کے سابق وزیر وقار رسول وانی نے اس ریلی کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے اپنے خطاب میں جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی کا اعلان کریں اور جموں وکشمیر کی عوام کے حقوق کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ بھارت جھوڑو ابھیان مہم میں پردیش یوتھ وریکنگ صدر فیروز خان، سابقہ ضلع صدر رامبن ایڈوکیٹ ارون سنگھ راجو، بی ڈی سی چیرمین اکھڑہال کرلیپ سنگھ بالی اور دیگر رہنما شریک تھے۔