ممبئی: بھارت جوڑو یاترا مہم کے تحت کانگریس رہنما ششی تھرور ممبئی پہنچے۔ اس موقع پر ششی تھرور نے ممبئی اسلام جمخانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'مین اسٹریم میڈیا نے بھارت جوڑو یاترا کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کی خبریں میڈیا سے غائب ہیں۔ اس موقع پر صحافی اور سابق رکن پارلیمان کمار کیتکر نے کہا کہ میڈیا کا ایک طبقہ کہتا ہے کہ دادا نے ملک کو تقسیم کیا اور پوتا ملک کو جوڑنے کی بات کہہ رہا ہے کیتکر نے کہا ملک کی میڈیا صنعت کاروں کے ہاتھوں میں ہے۔ Bharat Jodo Yatra
وہیں ای ٹی وی بھارت نے جب اس بارے میں ششی تھرور سے بات کرنی چاہی تو وہ کیمرے سے بچتے نظر آئے باوجود اس کے ہم نے اپنے سوالات جاری رکھے۔ انہوں نے بھارت جوڑو یاترا سے متلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی صاف ظاہر ہوتی ہے۔ ہزاروں لوگ صبح سویرے اس یاترا میں حصہ لینے کے لئے پہنچ جاتے ہیں تاکہ وہ راہل گاندھی سے مل سکیں۔
انہونے کہا کہ 2024 کے انتخاب کے لئے ابھی ڈیڑھ برس ہے اور ہم اس ڈیڑھ برس میں ایسی تیاری کریں گے کہ ہمیں کامیابی ملے۔ بتا دیں کہ اسلام جمخانے میں منعقد اس بھارت جوڑو یاترا میں کانگریس کے کوئی بھی سینیئر لیڈران کی موجودگی نہیں رہی۔ دو گھنٹے کے اس پروگرام میں عوام کو بھی سوال کرنے کا موقع دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کو بدنام کرنے کی کوششوں کو کریں گے چیلنج: کانگریس