کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی کووڈ سے متاثر ہو گئی ہیں۔ اس سے قبل ان کی والدہ سونیا گاندھی بھی کووڈ پازیٹیو ہوگئی تھیں۔ پرینکا گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کووڈ سے متاثر ہو گئی ہوں۔ کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔ میں نے خود کو کورونا پروٹوکول کے مطابق گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔' Congress General Secretary Priyanka Gandhi Corona Positive
یہ بھی پڑھیں: Sonia Gandhi Tests Positive for Covid: سونیا گاندھی کورونا سے متاثر
پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ 'میں ان لوگوں سے درخواست کرتی ہوں جو میرے رابطے میں آئے ہیں تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔' Congress General Secretary Priyanka Gandhi Tweet