ETV Bharat / bharat

Farhad Suri Slams Kejriwal کیجریوال نے دہلی کو گندگی، آلودگی اور بدعنوانی کے معاملے میں سرفہرست بنایا، کانگریس - دہلی میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر فرہاد سوری

کانگریس کے سینئر رہنما اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر فرہاد سوری نے آج دریا گنج وارڈ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ دہلی حکومت اور مرکزی حکومت عوام کو خواب دکھا کر صرف تالیاں بٹورنے کا کام کر رہی ہے۔ دہلی کی ترقی کا پیسہ اس کی امیج چمکانے کے لیے تشہیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

کیجریوال نے دہلی کو گندگی، آلودگی اور بدعنوانی کے معاملے میں سرفہرست بنایا: کانگریس

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 7:05 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کارپوریشن پر طویل عرصے سے حکومت کرنے والی بی جے پی کے خلاف دہلی کے عوام کو دھوکہ دینے، فریب، اور وعدہ خلافی کرنے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے خوبصورت دہلی کو گندگی، آلودگی اور بدعنوانی کے معاملے میں سرفہرست بنا دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر فرہاد سوری نے آج دریا گنج وارڈ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ دہلی حکومت اور مرکزی حکومت عوام کو خواب دکھا کر صرف تالیاں بٹورنے کا کام کر رہی ہے۔ دہلی کی ترقی کا پیسہ اس کی امیج چمکانے کے لیے تشہیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال نے دہلی کے لوگوں سے مسلسل جھوٹ بول کر تالیاں بٹورنے کا کام کیا ہے، لیکن اب لوگ ان کی چالوں اور فریب کو سمجھ چکے ہیں۔ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں مہمان (گیسٹ) اساتذہ کی ایک بڑی تعداد اب بھی کام کر رہی ہے، جب کہ آٹھ سال پہلے کیجریوال نے ان سب کو مستقل کرنےکا وعدہ کیا تھا۔ جھوٹے وعدے کرنا اور لوگوں کو گمراہ کرنا عام آدمی پارٹی کا مقدر بن چکا ہے۔ بدعنوانی میں ملوث عام آدمی پارٹی کے لیڈر غریب ہو کر اپنے لیے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ لے رہے ہیں۔ کارپوریشن انتخابات میں جھوٹے خواب بیچنے والوں کو عوام ضرور جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقینی بنانے کا عام آدمی پارٹی کا وعدہ پوری طرح سے جھوٹا ہے کیونکہ کیجریوال حکومت نے آٹھ سال کے اقتدار میں دارالحکومت کو بے روزگاری کی چوٹی پر پہنچا دیا ہے۔ اگر دہلی حکومت کے کنٹریکٹ اور کچے ملازمین کی ابھی نوکری مستقل نہیں ہوپائی ہے تو کارپوریشن انتخابات کے لیے ان کا یہ وعدہ بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کانگریس کی حکومت کے دوران کارپوریشن کو وقت پر پورا پیسہ دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے کارپوریشن کے ملازمین نے کبھی تنخواہ اور الاؤنس کو لے کر ہڑتال نہیں کی۔ فرہاد سوری نے کہا کہ کرپشن فری کارپوریشن بنانے کی بات کرنے والے اروند کیجریوال کو پہلے دہلی حکومت کو کرپشن فری بنانا چاہیے۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کارپوریشن کی بدعنوانی میں برابر کے شریک تھے، جس نے دہلی میونسپل کارپوریشن کو کنگال کر دیا۔ کیجریوال نئے نقشوں کا اعلان کرنے، لائسنسنگ کے عمل کو آسان بنانے کے خالی وعدے کرکے دہلی کے شہریوں اور تاجروں کو گمراہ کررہے ہیں۔ کارپوریشن انتخابات کیجریوال خالی وعدے کرکے دہلی والوں کو گمراہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi Municipal Corporation Elections ٹکٹ نہ ملنے پر عآپ رہنما نے ٹاور پر چڑھ کر احتجاج کیا

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اسٹریٹ وینڈرس کو وینڈنگ زون میں جگہ دینے کی تسلی پوری طرح سے بے بنیاد ہے کیونکہ کانگریس کی یو پی اے حکومت نے اسٹریٹ وینڈرز لائیولی ہڈ ایکٹ کو لاگو کرنے کے باوجود دہلی حکومت نے پچھلے آٹھ سالوں میں اسے نافذ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں سڑکوں پر دکانداروں پر ہمیشہ تلوار لٹکتی رہی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے 8 سالوں میں ابھی تک ایک بھی نیا اسکول یا اسپتال اپنی بنیاد پر نہیں بنایا ہے۔ تعلیم کے جھوٹے ماڈل کی بات کرنے والے کجریوال کے تعلیمی نظام کی حقیقت دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلباء کی گرتی ہوئی تعلیمی سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت کا نظام صحت کووڈ کے دوران پہلے ہی بے نقاب ہوچکا ہے جب دہلی میں کووڈ سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں اور کیجریوال خود کو غریب ثابت کرتے رہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.