سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ ملک کے عوام کو اب بی جے پی کے کھوکھلے نعروں کا پتہ چل گیا ہے اور یہ جماعت اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ہے۔ حال ہی میں ہماچل کے اندر بی جے پی کی جو شکست ہوئی ہے، اسے یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ اب عوام نے اپنا موڈ تبدیل کر دیا ہے اور آنے والے وقت میں کانگریس ایک بار پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
جہاں تک جموں وکشمیر میں کانگریس کا تعلق ہے تو یہاں کے عوام کو کانگریس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے پہلے ہی بی جے پی کو گلے لگا کر اپنے عزائم دکھا دیے ہیں اور ہماری جماعت ہی ایسی واحد جماعت ہے جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بی جے پی اور آر ایس ایس فرقہ پرست جماعتیں ہیں: محبوبہ مفتی
غلام نبی آزاد کی قیادت میں یہاں انتخاب لڑنے کے بارے ميں انھوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد ملکی سطح کے ایک جانے مانے سیاستدان ہیں اور وہ ہر وقت کانگریس کی طرف سے جموں وکشمیر کے انتخابات میں پیش پیش رہے ہیں۔ کانگریس ہائی کمان فیصلہ کرے گی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کس کی قیادت میں لڑے جائیں تاہم یہ بات طے ہے کہ کانگریس اب کی بار جموں وکشمیر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔