ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Elections کانگریس نے گجرات کی ہلول اسمبلی سیٹ سے امیدوار تبدیل کیا

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 7:09 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے انیش بھائی باریا کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔ گجرات میں 182 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔Gujarat Assembly Elections

کانگریس نے گجرات کی ہلول اسمبلی سیٹ سے امیدوار تبدیل کیا

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کو گجرات کی ہلول اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کیا اور اب انیش بھائی باریا یہاں سے راجندر پٹیل کی جگہ الیکشن لڑیں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے مسٹر باریا کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔ گجرات میں 182 سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لیے یکم دسمبر کو اور دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو باقی 93 سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔ گجرات گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ایم آئی ایم تقریباً 500 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہیں۔ ہے بی جے پی نے تقریباً تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں اور 2017 کے برعکس بی جے پی نے ایک بھی سیٹ پر اقلیتی طبقہ کے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ اب تک سب سے زیادہ مسلم ووٹ حاصل کرنے والی کانگریس نے 140 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے اور ان میں صرف چھ سیٹوں پر ہی مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس کے چھ امیدواروں میں ابڈاسا سے محمد بھائی جنگ، وانکا نیر سے جاوید پیر زادہ، واگھرا سے سلیمان پٹیل، سورت سے اسلم سائیکل والا، دریاپور سے غیاث الدین شیخ اور جمالپور کھاڑیہ سے عمران کھیڑا والا کو ٹکٹ دیا ہے۔اس کے علاوہ گجرات میں پہلی مرتبہ عام آدمی پارٹی بھی اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے اور اس نے تمام اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے، اب تک اروند کیجریوال نے 169 میں امیدواروں کا اعلان کردیا ہے لیکن ان میں صرف دو سیٹوں پر اقلیتی امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے دو مسلم امیدواروں میں دریاپور اسمبلی حلقے سے تاج قریشی اور جمال پور کھاڑیہ اسمبلی حلقے سے ہارون ناگوری کو امیدوار بنایا ہے۔ Congress has changed its candidates from halol Assembly seat in Gujarat

مزید پڑھیں:۔ Muslim Candidates in Gujarat Assembly Election گجرات اسمبلی انتخابات اب تک کتنے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ ملا

وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی گجرات میں پہلی بار انتخابات لڑنے والی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین نے گجرات میں 30 مسلم، دلت اور قبائلی اکثریتی نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اعلان کیا ہے۔ جس میں اب تک 9 سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں جمال پورہ کھاڑیہ احمد آباد سے صابر کابلی والا، دانی لمڈا احمدآباد سے کوشیکا پرمار، سورت ایسٹ سے وسیم قریشی، باپونگر احمدآباد سے شاہنواز خان پٹھان، لمبائیت سورت سے عبدالبشیر شیخ، مانگرول سے سلیمان پٹیل، مانڈوی مندرا سے ایڈووکیٹ محمد اقبال، بُھج سے شکیل سماء، جام کھمباڑیہ سے یعقوب باپو کا شمار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت جلد دوسری بڑی سیٹوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں دریاپور، وڈگام، ویجل پور اور دیگر مسلم سیٹیں ہیں۔ یعنی عام آدمی پارٹی کانگریس اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اب تک 16 مسلم امیدواروں کو گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.