ETV Bharat / bharat

Congress on BJP IT Cell بی جے پی آئی ٹی سیل کے خلاف کانگریس کی شکایت - بی جے پی آئی ٹی سیل پر کانگریس کا بیان

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی آئی ٹی سیل کانگریس کے خلاف ایک بار پھر پروپیگنڈہ کرنے میں شامل ہوگیا ہے، اس لیے ان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔' Complaint Against BJP IT Cell

بی جے پی آئی ٹی سیل کے خلاف کانگریس کی شکایت

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 9:50 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا آئی ٹی سیل کانگریس اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایک بار پھر پروپیگنڈہ کرنے میں شامل ہوگیا ہے، اس لیے ان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کانگریس قیادت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف مسلسل لڑتی رہے گی۔ رمیش نے ٹویٹ کیا "کانگریس اور راہل گاندھی پر حملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی آئی ٹی سیل ایک بار پھر مایوسی میں ہے اور مایوسی سے اس نے ایک بار پھر بے ایمانی کا سہارا لیا ہے۔

کانگریس نے اس سازش میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کی مکمل پیروی کی جائے گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کتنے اونچے عہدے پر ہیں یا کتنے طاقتور ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جو لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں اس کے لئے انہیں جواب دہ ٹھہرانا ضروری ہے۔‘‘ وہیں گزشتہ روز کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہندو صحیفوں پر کروڑوں کتابوں کے پبلشر گیتا پریس گورکھپور کو گاندھی امن انعام دینے کی مخالفت کرتے ہوئے سخت تبصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Jairam on Geeta Press گیتا پریس کو گاندھی امن انعام دینے پر جئےرام برہم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.