بلاک صدر اور بلاک انچارج سمیت متوقع امیدواروں نے عوام کو کانگریس کے نظزیہ سے جوڑنے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلائی۔ آل انڈیا کانگریس کے رکن دنیش اوانا اور مہانگر صدر شہاب الدین نے تنظیم انچارج للت آوانا کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں:۔ یوگی حکومت چار لاکھ نوکریوں کا ثبوت پیش کرے: پرینکا گاندھی
آل انڈیا کانگریس کے رکن دنیش آوانا نے بتایا کہ اترپردیش کانگریس کی طرف سے تقسیم کیے گئے چارٹ اور جے بھارت مہاسمپرک مہم کے ذریعہ اگر بستی اور ککرالہ خواص پور میں لوگوں کو پارٹی کی پالیسی اور کانگریس کے نظریے کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔
اس موقع پر سٹی صدر شہاب الدین، آل انڈیا کانگریس ممبر دنیش آوانا، پی سی سی پنڈت پرمود شرما، مکیش یادو، رام کمار تنور، پرشوتم ناگ، گوتم آوانا، اوشا شرما، راجکمار بھارتی، لیاقت چودھری، راجکمار مونو، جتندر امباوت، ادیویر یادو، جاوید خان، رنویر بھاٹی، نیرج آوانا، جتندر شرما، سوبے یادو، سویندر آوانا، یتیند شرما، وریند مکھیا، نیتراپال آوانا، دیشکر پانڈے، ویرون دیوی، ڈاکٹر سیما، مدھوراج، جیوتی پال، محمد گلفام اور اشرف وغیرہ موجود تھے۔