ETV Bharat / bharat

Congress counterattack against BJP سمبت پاترا کے بیان پر کانگریس نے بی جے پی کے خلاف جوابی حملہ کیا - سمبت پاترا کے بیان پر کانگریس نے جوابی حملہ کیا

کانگریس رہنما پون کھیڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی کے ترجمان صبح سویرے بغیر تیاری کے اور حقائق کے بغیر آتے ہیں اور عام طور پر یہ ان کے رویے کا نمونہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:48 PM IST

Updated : Mar 21, 2023, 10:54 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان سمبت پاترا کے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو ’میر جعفر‘ کہے جانے کے بیان پر بی جے پی کے خلاف سخت جوابی حملہ کیا۔ کانگریس میڈیا اینڈ پبلسٹی سیل کے صدر پون کھیڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی کے ترجمان صبح سویرے بغیر تیاری کے اور حقائق کے بغیر آتے ہیں اور عام طور پر یہ ان کے رویے کا نمونہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا امت شاہ اور شہنشاہ دونوں اس بات سے پریشان ہیں کہ اپنے دوست گوتم اڈانی کو کیسے بچایا جائے۔ اس لیے اڈانی کو بچانے کے لیے وہ کچھ ایشوز پر ملک، میڈیا ہی نہیں بلکہ ہر کسی کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کریں گے۔'

پون کھیڑا نے مزید کہا 'ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ڈرامہ اور یہ بیان بازی کیوں ہو رہی ہے، کیونکہ ’شاہ اور شہنشاہ‘ اڈانی لفظ سے ڈرتے ہیں۔ وہ راہل گاندھی کے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے مطالبے سے خوفزدہ ہیں۔ وہ اپوزیشن کے جے پی سی کے مطالبے سے خوفزدہ ہیں۔ یہاں تک کہ جب ملکارجن کھڑگے (کانگریس صدر) ایوان میں بولتے ہیں تو ان کے تبصرے حذف کردیئے جاتے ہیں۔ راہل گاندھی کے تبصروں کو ہٹا دیا جاتا ہے، کیونکہ ان تبصروں کا نام ’گوتم اڈانی‘ ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن سے وہ ڈرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہماری توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi UK Remarks راہل گاندھی موجودہ ہندوستانی سیاست کے میر جعفر ہیں، سمبت پاترا

یو این آئی

Last Updated : Mar 21, 2023, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.