مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ایڈویکیٹ اسماء شیخ کی شکایت پر سلی ڈیل ایپ کے معاملے میں چھاؤنی پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے، چھ مہینے پہلے ایڈوکیٹ اسماء شیخ نے قومی خواتین کمیشن سے شکایت کی تھی لیکن ملزمین کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔ Complaint Lodged Against Sulli Deals App In Aurangabad
سلی ڈیل اور بلی بائی ایپ کے ذریعے خواتین کی ہتک کرنے کے معاملے میں سب سے پہلے اورنگ آباد سے آواز اٹھی تھی۔ اورنگ آباد شہر کی ایڈوکیٹ اسماء شیخ نے اس معاملے میں قومی خواتین کمیشن سے شکایت کی تھی، اسی شکایت کی بنیاد پر اورنگ آباد کے چھاونی پولیس اسٹیشن میں ملزم اجیت بھارتی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Bulli Bai App: بلی بائی ایپ کیس، ملزمین کا اقبال جرم
اسماء شیخ کا کہنا ہے کہ سلی ڈیل کے ملزمین کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے، ایڈوکیٹ اسماء شیخ نے فحش ایپ بنانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہیکہ اس پورے معاملے میں مرکزی حکومت اور خواتین وزراء کی خاموشی معنی خیز ہے، خواتین چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہوں ان کی ہتک کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایڈوکیٹ اسماء شیخ نے اس پورے معاملے کی اعلی سطح کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے