ETV Bharat / bharat

Gang Rape in Kanchipuram کالج طالبہ کے ساتھ چاقو کی نوک پر گینگ ریپ، پانچ گرفتار - tamil nadu gang rape

کانچی پورم میں کالج طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا اور کل لڑکی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد منظر عام پر آیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 4:15 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع کے ایک نجی کالج میں زیر تعلیم 20 سالہ کالج کی طالبہ کے ساتھ ایک سنسان جگہ پر چاقو کی نوک پر مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔

لڑکی اپنے مرد دوست سے ملنے ایک ویران جگہ گئی تھی۔ اس دوران کچھ شرپسندوں نے واردات کو انجام دیا۔ بی کام کرنے والی لڑکی اور بی بی اے کرنے والا اس کا مرد دوست دونوں کانچی پورم ضلع کے ایک ہی کالج میں پڑھ رہے ہیں۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا اور کل لڑکی کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد منظر عام پر آیا۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور تمل ناڈو خواتین پر مظالم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد کل رات دیر گئے تک پانچوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

نوجوان لڑکی اور اس کا دوست اکثر اکیلے میں ملتے تھے۔ جمعرات کی رات ایسی ہی ایک ملاقات کے دوران وہاں شراب پینے والے دو نوجوان اس کے پاس آئے اور اس نے اپنے دوستوں کو بھی بلایا۔ انہوں نے چاقو کی نوک پر جوڑے کو دھمکیاں دیں۔ ان میں سے تین نے لڑکی کے دوست کو چاقو کی نوک پر پکڑ لیا، جب کہ دو دیگر نے اسے ایک پاس ہی سنسان جگہ پرلے جاکر اس کی عصمت دری کی۔ وہیں ملزم نے خاتون کو قتل اور دفن کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے چچا کو واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا، جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میسورو اجتماعی جنسی زیادتی معاملہ، تامل ناڈو سے 5 ملزم گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.