ETV Bharat / bharat

Udaipur Murder Case: اشوک گہلوت نے ادے پور قتل معاملہ کو بین الاقوامی سازش قرار دیا

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 12:13 PM IST

وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ واقعہ کسی بین الاقوامی یا قومی تعلقات کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ CM Ashok Gehlot on udaipur murder case

اشوک گہلوت نے ادے پور قتل معاملہ کو بین الاقوامی سازش قرار دیا

جودھ پور: ریاست راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو اپنا جودھپور دورہ منسوخ کردیا اور جے پور روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے ادے پور قتل معاملہ کو مبینہ سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کسی بین الاقوامی یا قومی تعلقات کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں کہا کہ اس طرح کے واقعات کو شدت پسند عناصر کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ Ashok Gehlot cancelled jodhpur tour

وزیراعلیٰ نے درزی کنہیا لال کے قتل کو گھناؤنا واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ وزیراعلی تین روزہ دورے پر جودھ پور آئے تھے، لیکن ادے پور میں کنہیا لال کے بہیمانہ قتل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔ اس سے قبل منگل کی رات بھی وہ سرکٹ ہاؤس میں دیر رات تک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عہدیداروں سے میٹنگ کرتے رہے۔

اس قبل اشوک گہلوت نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ادے پور قتل معاملہ کے دونوں مجرمین کو راجسمند سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کیس کی تفتیش کیس آفیسر سکیم کے تحت کی جائے گی اور تیز رفتار تحقیقات کو یقینی بنا کر مجرموں کو عدالت میں سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے اور واقعہ کی ویڈیو شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Reactions on Udaipur Murder Case: ادے پور قتل معاملہ پر متعدد مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.